counter easy hit

تحریک انصاف سندھ کی اعلیٰ قیادت کا اعلان ، سندھ کا صدر کسے مقرر کر دیا گیا ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک)پاکستان تحریک انصاف سندھ کی قیادت کا اعلان کردیا گیا،امیر بخش بھٹو تحریک انصاف سندھ کے صدر اورحلیم عادل شیخ کوسیکرٹری جنرل سندھ مقرر کردیا گیا ،چیئرمین تحریک انصاف نے تقرریوں کی باضابطہ منظوری دیدی۔تفصیلات کے مطابق ڈاکٹر عارف علوی کے صدر پاکستان منتخب ہونے کے بعد تحریک انصاف کی قیادت نے سندھ کی قیادت کا اعلان کر دیا ہے ،

پی ٹی آئی قیادت نے امیر بخش بھٹو کو تحریک انصاف سندھ کا صدر،حلیم عادل شیخ کو سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا ہے اور تقرریوں کی منظوری بھی دیدی گئی جبکہ خرم شیرزمان کوصدر کراچی ڈویژن کی ذمہ داریاں سونپ دی گئی ہیں۔ جبکہ دوسری جانب ایک اور خبر کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور پہنچ گئے،وزیراعظم کی رہائشگاہ زمان پارک کے باہرنجی ہاﺅسنگ سوسائٹیز کے متاثرین نے شدید احتجاج کیا ،متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے رہائشگاہ کے اندر جانے کی کوشش کی تو پولیس سے ہاتھا پائی ہو گئی۔تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان ایک روزہ دورے پر لاہور میں واقع اپنی رہائشگاہ زمان پارک پہنچ گئے ہیں جہاں نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیزکے متاثرین کی بڑی تعداد پہلے سے جمع ہے،وزیراعظم کے زمان پارک پہنچنے پر متاثرین نے رکاوٹیں ہٹاتے ہوئے اندر جانے کی کوشش کی ،پولیس کے روکنے پر ہاتھا پائی ہو گئی جس پر کینال روڈپربدترین ٹریفک جام ہونے کے باعث گاڑیوں کی قطاریں لگ گئیں۔مظاہرین نے الزام عائد کیا ہے کہ ہاو¿سنگ سوسائٹی انتظامیہ نے پلاٹ کیلئے رقم لی لیکن قبضہ نہیں دیا گیا،متاثرین نے وزیراعظم سے مدد کی اپیل کرتے ہوئے کہا کہ نجی ہاﺅسنگ سوسائٹیوں سے رقم واپس دلائی جائے۔