counter easy hit

ایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1466 پوائنٹس کی کمی

کراچی: کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کاروں کا شیرز کی خریداری سے زیادہ فروخت کا رجحان رہا، انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔

Pakistan stock exchange declined by 1466 points in a weekایک ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 1466 پوائنٹس کی کمی، انڈیکس 40 ہزار کی سطح سے بھی نیچے آگیا۔ ملک میں جاری سیاسی عدم استحکام کے اثرات پاکستان سٹاک ایکسچینج پر نمایا ہونے لگے، کاروباری ہفتے کے دوران سرمایا کاروں کا شیرز کی خریداری سے زیادہ فروخت کا رجحان رہا، یہی وجہ ہے کہ 100 انڈیکس 1466 پوائںٹس کی کمی کے بعد 39 ہزار 846 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا، جس کے باعث سرمایا کاروں کے مجموعی طور پر 320 ارب روپے ڈوب گئے۔ پاکستان سٹاک ایکسچینج میں شیئرز کی کم مالیت کو دیکھتے ہوئے غیرملکی سرمایا کاروں نے بہتر موقع دیکھتے ہوئے 3 کروڑ 90 لاکھ ڈالر مالیت کے حصص خریدے۔ سٹاک تجزیہ کاروں کے مطابق جب تک سیاسی استحکام نہیں آجاتا پاکستان سٹاک ایکسچینج اسی طرح ہی پرفارم کرتی رہے گی۔