counter easy hit

پیپلزپارٹی نے خواتین کوحقوق دیئے , رہنمائوں کا خواتین عالمی دن کے موقع پر خطاب

PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, GIVEN, RIGHTS, TO, THE, WOMEN, SAYS, SENIOR, LEADERS

راولپنڈی(نمائندہ خصوصی) پیپلزپارٹی نے خواتین کو باعزت مقام اورحقوق دیئے یہی وجہ ہے کہ پاکستان میں پہلی وزیراعظم بھی خاتون اورقومی اسمابلی میں سپیکر سمیت وزراپیپلزپارٹی سے رہیں خواتین کے عالمی دن کے موقع پر پیپلزپارٹی ضلع راولپنڈی شعبہ خواتین کے زیر اہتمام راولپنڈی پریس کلب سے محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کی جائے شہادت لیاقت باغ تک ریلی نکالی جس کی قیادت ضلعی صدر سمیر اگل نے کی ، ریلی میں ڈویژنل صدر شگفتہ بٹ، فوزیہ حبیب، راولپنڈی سٹی کی صدر سمیراخان اوردیگر خواتین عہدیداروں نے شرکت کی ، ریلی سے خطاب کرتے ہوئے خواتین رہنمائوں نے کہاکہ خواتین کے عالمی دن کے موقع پر سیاسی، سماجی، فلاحی جدوجہد پر انہیں خراج عقیدت اور خراج تحسین پیش کرتی ہیں ، پیپلزپارٹی واحد سیاسی جماعت ہے جس نے خواتین کوحقوق دیئے ،پاکستان پیپلز پارٹی نے خواتین کیلئے زمین، آمدنی، قرضہ اور انصاف کے مواقع سے وابستہ حقوق کے لئے اقدامات کئے، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام،فرسٹ ویمن بینک،خواتین کے لئے علیحدہ پولیس اسٹیشنز، لیڈی ہیلتھ ورکرز پروگرام،نادرا کارڈز کا مفت اجرا جس سے خواتین کی شناختی آئی ڈی میں اضافہ ہوا، بینظیر بھٹو لینڈ ٹرانسفر پروگرام،یونین کائونسل سطح پر غربت کے خاتمے کا پروگرام جس کے تحت ہزاروں خواتین مستفید ہوئیں، پاکستان پیپلزپارٹی نے پہلی وزیراعظم ، قومی اسمبلی میں سپیکربھی خاتون دیں،دیگر جماعت صرف خواتین کو حقوق دینے کیلئے نعروں تک محدود ہیں۔

PAKISTAN, PEOPLES, PARTY, GIVEN, RIGHTS, TO, THE, WOMEN, SAYS, SENIOR, LEADERS