counter easy hit

میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے، سرتاج عزیز

Sartaj Aziz

Sartaj Aziz

اسلام آباد (یس ڈیسک) قومی اسمبلی کی قائمہ کمیٹی برائے خارجہ امور نے کہا ہے کہ امریکا بھارت جوہری تعاون خطے کے امن کیلیے خطرہ ہے، دفتر خارجہ کو چاہیے کہ اس حوالے سے پاکستان کے خدشات سے عالمی برادری کو آگاہ کرے۔

مشیر خارجہ سرتاج عزیز نے کہا کہ بھارتی شہر پاکستان کے میزائل پروگرام کی رینج میں ہیں، بھارت جنگ کا ماحول چاہتا ہے۔ بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کے پاکستان مخالف ایجنڈے پر تشویش ہے، امریکا نے پاکستان کے میزائل پر تحفظات کا اظہار کیا ہے جبکہ امریکی حکومت کو بتایا گیا کہ پاکستان کا میزائل پروگرام ملکی دفاع اور خطے میں طاقت کا توازن برقرار رکھنے کیلیے ضروری ہے۔

ذرائع کے مطابق مشیر خارجہ نے کہاکہ چین کیساتھ پاکستان کے تعلقات نئے دور میں داخل ہو چکے ہیں، قائمہ کمیٹی نے سفارش کی کہ حکومت روس کیساتھ تعلقات کو مزید فروغ دے، قائمہ کمیٹی نے ہدایت کی کہ ملکی مفاد کیخلاف خارجہ پالیسی ہرگز مرتب نہ کی جائے۔