counter easy hit

پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں تین خواتین نشستوں پر فرزانہ روف، جویریہ ظفر اور تصور عزیز کامیاب

اسلام آباد (اصغر علی مبارک ) پاکستان فٹ بال فیڈریشن کے انتخابات میں تین خواتین نشستوں پر فرزانہ روف، جویریہ ظفر اور تصور عزیز کامیاب ہو گئیں، انتخاب سپریم کورٹ بلڈنگ اسلام آباد میں ہوئے، ریٹرننگ آفیسر عامر سلیم رانا نے اعلان کرتے بتایا کہ خواتین کی تین نشستوں کے لئے فرزانہ روف اور جویریہ ظفر سولہ، سولہ اور تصور عزیز چودہ ووٹ لے کر کامیاب ہوئیں۔ جبکہ نادیہ نقوی نے دو ووٹ حاصل کئے۔ خواتین کی تین نشستوں کے لئے آٹھ خواتین نے کاغذات جمع کروائے تھے جن میں فرزانہ روف، فوزیہ نورین، جویریہ ظفر، نادیہ نقوی، سعادیہ شیخ، تصور عزیز، زینب علی اور کنول شوزب شامل تھیں ،