counter easy hit

پاکستان اور فرانس کے سینٹس کی دوطرفہ پالیمانی تعلقات کو مضبوط بنانے پر اتفاق

Senators visit to French N.A

Senators visit to French N.A

سینیٹر لیفٹینٹ جنرل (ریٹائرڈ) عبدالقیوم جو کہ سینٹ آف پاکستان میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے کنوینیئر اور چیئر مین سینٹ سٹینڈنگ کمیٹی برائے دفاعی پیداوار ہیں کی سربراہی میں چار رکنی پارلیمانی وفد نے فرانس کے ساتھ پارلیمانی تعلقات کو مزید بہتر بنانے کیلئے فرانس کا دو روزہ کیا۔ یہ پارلیمانی وفد سینیٹر پاسکل آلیزارڈ، پاکستان فرانس دوستی گروپ برائے فرانسیسی سینٹ کے دعوت نامہ پرفرانس آیا تھا۔

پاکستانی وفد میں فاٹا سے سینیٹر محمد صالح شاہ، بلوچستان سے سینیٹر محمد عثمان کاکڑ اور خیبر پختون خواہ سے سینیٹر باز محمد خان بھی شامل ہیں۔

وفد نے فرانس میں اپنے دو روزہ سرکاری دورے کے دوران کرسچن کمیبون، صدر فرانسیسی کمیشن آف خارجہ امور و دفاع، مسٹر جین برناڈسمپاستوس جو کہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں فرانس پاکستان دوستی گروپ اور جناب تھیری پفلیملن صدر پاکستان فرانس بزنس کونسل سے بھی ملاقاتیں کیں۔ اس کے علاوہ وفد نے وزارت دفاع اور وزارت خارجہ امور میں بریفنگ بھی لی۔

ملاقاتوں کے دوران وفد نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ فرانسیسی قومی اسمبلی میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے وفد اور فرانسیسی سینٹ میں پاکستان فرانس دوستی گروپ کے وفود نے گذشتہ سال دسمبر میں پاکستان کے جودورہ کیئے تھے وہ باہمی پارلیمانی تعلقات کے فروغ کیلئے انتہائی مفید ثابت ہوئے ہیں۔

وفد نے بعد میں فرانسیسی سینٹ کے اجلاس میں بھی شرکت کی اور اجلاس کی کارروائی میں انتہائی دلچسپی کا اظہار کیا۔

ان مواقعوں پر سینیٹر عبدالقیوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان فرانس کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے کیوں کہ فرانس یورپ کا کلیدی ملک ہے اور پاکستان فرانس کے ساتھ کامرس، تجارت، سرمایہ کاری، سائنسی تحقیق، توانائی، ماحولیات اور تعلیم کے میدانوں میں تعلقات کو مزید مضبوط کرنے اور فروغ دینے کا خوا ہاں ہے۔ انہوں نے کہا دوطرفہ پارلیمانی تبادلوں کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا کہ ان میں مزید تیزی لانے کی ضرورت ہے۔ تاکہ فرانسیسی صدر اور فرانسیسی وزیراعظم کے پاکستان کے سرکاری دوروں کی راہ کو ہموار کیا جاسکے۔

انہوں مزید کہا کہ پاکستانی قوم بے مثال قربانیوں کے ذریعے دہشت گردی اور انتہا پسندقوتوں کو شکست دے چکی ہے۔ جس کی وجہ سے پاکستان کی ترقیاتی شرح میں گراں قدر اضافہ ہوا ہے اور اس کی وجہ سے تعمیراتی و سماجی شعبوں میں بھی خاطرخواہ ترقی ہوئی ہے۔

سینیٹرزنے اپنے فرانسیسی ہم منصبوں کو جنوبی ایشیا کی صورتحال پر بریفنگ دی اور بھارتی مقبوضہ کشمیر میں قابض بھارتی مسلح افواج کی طرف سے مظلوم اور نہتے کشمیروں پر ڈھائے جانے والے مظالم کے بارے میں بھی آگاہ کیا۔ انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ فرانس جو کہ اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کا مستقل رکن ہے اسے جنوبی ایشیا میں امن و استحکام لانے اور مسئلہ کشمیر کو اقوام متحدہ کی سکیورٹی کونسل کی قرار دادوں کے مطابق حل کروانے کیلئے اپنا کردار ادا کرنا چاہیئے۔

اس موقع پر وفد نے میڈف کا دورہ کیا جہاں مسٹر تھیری پفلیمن، صدر پاکستان فرانس بزنس کونسل نے وفد کا استقبال کیا۔ اور پفلیمن نے وفد کو پاکستان فرانس کے درمیان تجارتی روابط کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کی بڑھتی ہوئی معاشی ترقی اور سرمایہ کاری کے وسیع تر مواقع ہونے کی وجہ سے فرانسیسی کمپنیاں پاکستان میں دلچسپی لے رہی ہیں۔

وفود کی ملاقاتوں کے دوران پارلیمانی سفارتکاری اورمستقل پارلیمانی وفود کے تبادلوں کی ضرورت پر زور دیا۔

Pakistan delegation is giving souvenir to Senator Cambon of France

Pakistan delegation is giving souvenir to Senator Cambon of France