counter easy hit

پاکستان سعودی عرب مشترکہ فوجی مشقیں ’’شہاب ٹو‘‘

پاکستان اور سعودی عرب کی خصوصی افواج مشترکہ عسکری مشقیں کرنے کی تیاریاں کررہی ہے جنہیں ’’شہاب 2‘‘ کا نام دیا گیا ہے۔ یہ مشقیں سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں ہوں گی۔

Pak-Saudi Arabia joint military exercises "Shahab two"سعودی عرب کی سرکاری خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق سعودی افواج کے کمانڈر کاکہنا ہے کہ ان مشترکہ مشقوں کے ذریعے انسداد دہشت گردی کے لئے پیشہ وارانہ مہارت کا تبادلہ ہوگا کارکردگی میں بھی بہتری آئے گی اور دونوں ملکوں کی افواج کی مہارت میں بھی اضافہ ہوگا۔ واضح رہے کہ پاکستان کے سابق چیف آف آرمی سٹاف جنرل (ر) راحیل شریف اسلامی ممالک کی اتحادی افواج کے سربراہ ہیں یہ عسکری اتحاد 2015ء میں تشکیل پایا تھا جس کا مقصد دہشت گردی کے خاتمے کے لئے مشترکہ جدوجہد کرنا ہے۔