counter easy hit

پاک چین سرحد بند کر دی گئی

گلگت(ویب ڈیسک)دوست ہمسایہ ملک چین کی پاکستان کے ساتھ سرحد تین روز کے لیے بند کر دی گئی ہے۔پاک چائنہ باڈر چین کے جشن آزدی کی تقریبات کے باعث بند کیا گیا ہے ۔
امیگریشن حکام کے مطابق پاک چین سرحد خنجراب تین روز کے لیے بند رہے گی، دوست ملک چین کی یوم آزادی کے سلسلے میں سرحد پر آمدورفت بند کی گئی ہے۔حکام کا کہنا ہے کہ 4 اکتوبر کو سرحد کو دوبارہ کھول دیا جائے گا۔