counter easy hit

پاک فوج کی افغان علاقوں میں دہشتگردوں کے ٹھکانوں پر دوسرے روز بھی بمباری

راولپنڈی: پاکستان میں دہشتگردی کے لیے افغان سرزمین استعمال ہونے اور کابل انتظامیہ کی جانب سے کوئی کارروائی نہ ہونے کے بعد پاک فوج دوسرے روز بھی جماعت الاحرار کے ٹھکانوں پر مسلسل دوسرے روز بھی نشانہ بنا رہی ہے۔

PAK, ARMY, SHELLING, ON, TERRORISTS, CAMPS, IN, AFGHANISTANیس نیوز کے مطابق پاک فوج نے دوسرے روز بھی افغانستان کے علاقے رینا میں موجود دہشت گردوں کے ٹھکانوں پر بمباری کی ہے جس میں دہشت گردوں کو بھاری نقصان ہونے کی اطلاعات ہیں تاہم ابھی تک کسی دہشت گرد کی ہلاکت کی تصدیق نہیں ہوئی۔

دوسری جانب افغان ایجنسی کے مطابق پاک فوج کی کارروائی پر افغان حکومت نے افغانستان میں تعینات پاکستانی سفیر کو طلب کرلیا ہے۔گزشتہ روز بھی سیکیورٹی فورسز نے خیبراور مہمند ایجنسی کی سرحد پر افغان علاقے میں موجود کالعدم دہشت گرد تنظیم جماعت الاحرار کے کیمپوں پر ٹارگٹڈ کارروائیاں کرتے ہوئے 17 دہشت گردوں کو ہلاک کیا تھا جن کا تعلق کالعدم شدت پسند تنظیم جماعت الاحرار سے تھا جبکہ کارروائی میں کالعدم جماعت الاحرار کے ڈپٹی کمانڈر عادل باچا کے کیمپ سمیت دہشت گردوں کے 4 اور ایک ٹریننگ کیمپ بھی تباہ ہوگیا تھا۔واضح رہے کہ دو روز قبل سندھ کے مشہور صوفی بزرگ لعل شہباز قلندر کے مزار کے احاطے میں خودکش حملہ ہوا تھا جس میں 100 کے قریب زائرین شہید اور 200 سے زائد افراد زخمی ہوئے تھے جب کہ دھماکے کی ذمہ داری کالعدم جماعت الاحرار نے قبول کی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website