counter easy hit

ہمارے قانون سازوں کے پاس قانون سازی کا وقت نہیں، چیف جسٹس

کوئٹہ:چیف جسٹس پاکستان جسٹس ثاقب نثار نے کہا ہے کہ بنیادی حقوق کاحل ہماری اولین ترجیح ہے لیکن ہمارے پاس قانون سازی کااختیار نہیں ہے اور جس کے پاس اختیار ہے انہیں وقت نہیں۔

Our lawmakers have no time to legislate, Chief Justiceکوئٹہ میں وکلا برادری سے خطاب کے دوران چیف جسٹس کا کہنا تھا کہ عدالتوں میں زیر سماعت مقدمات بہت زیادہ ہیں، 30،30سال سے کیس عدالتوں میں پڑے ہیں، عدالتوں میں پیش ہونے والا سائل ہر تاریخ پر جیتا مرتا ہے، وکلاء کو ججز کے ساتھ بھرپور تعاون کرنا چاہیے، وہ ہڑتال نہ کریں اور ہمارا ساتھ دیں۔