counter easy hit

آپریشن ردالفساد جاری،2 دہشت گرد ہلاک

ملک بھر میں آپریشن ردالفساد کامیابی سے جاری ہے۔ سیکورٹی فورسز نے صوبہ پنجاب ، خیبرپختونخوا اور وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں 3کامیاب کارروائیوں میں 2 دہشتگردوں کو ہلاک کردیا، اس Operation, Rad ul Fasad, , 2, terrorists, killedدوران 7 مشتبہ افراد کو گرفتار کرکے بھاری مقدار میں اسلحہ و گولہ بارود قبضے میں لے لیا گیا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق پنجاب رینجرز اور انٹیلی جنس ایجنسیوں نے دو مشترکہ آپریشنوں میں 7 مشتبہ افراد گرفتار اور غیر قانونی اسلحہ اور گولہ بارود برآمد کرلیا۔ یہ آپریشن اسلام آباد کے علاقے نیلور اور منڈی بہاوالدین میں کیے گئے۔خیبر پختونخوا کے ضلع ٹانک میں فائرنگ کے تبادلے میں 2 دہشت گردہلاک کردیے گئے۔ دہشت گرد دیوانا بابا زیارت کے قریب فوجی چوکی پر حملہ کرنا چاہتے تھے۔دہشت گردوں سے خودکار رائفلز، پستول، گرنیڈز، موبائل فون اوردیگر تخریبی مواد برآمد ہوا ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website