counter easy hit

ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) مشتاق احمد کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن

اسلام آباد (ظاہر شاہ) ڈپٹی کمشنر کیپٹن( ر) مشتاق احمد کی خصوصی ہدایت پر مضر صحت گوشت اور دودھ فروخت کرنے والوں کے خلاف آپریشن ,دوران کاروائی اسسٹنٹ کمشنر رورل اور اے سی آئی نائن نے پانچ من مضر صحت گوشت کے علاوہ 21000لیٹر غیر معیاری دودھ قبضے میں لیتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے تفصیلات کے مطابق ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کی خصوصی ہدایت پر اسسٹنٹ کمشنر رورل سرکل اور اے سی آئی نائن نے کاروائی کرتے ہوئے اسلام آباد کی مختلف جہگوں پر بیرون شہر سے لانے والے مضر صحت گوشت اور غیر معیاری دودھ کی فروخت کو ناکام بناتے ہوئے متعدد افراد کو گرفتار کر لیا ہے منڈی بہاولدین ,چنیوٹ ,سرگودھا اور خبیر پختون خواہ سے 21000لیٹر دودھ جسکو اسلام آباد کی مختلف جہگوں پر فروخت کیا جانا تھا مضر صحت ثابت ہونے کے بعد تلف کر دیا گیا ہے اسکے علاوہ دوران کاروائی مضر صحت لاغر جانوروں کا گوشت فروخت کرنے والوں کو بھی زیر حراست لیتے ہوئے ان سے 5من کے قریب گوشت بھی قبضے میں لیتے ہوئے حراست میں لیے گئے افراد کو متعلقہ تھانوں میں منتعقل کر دیا گیا ہے اس موقع ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ کاروائیاں آنے والے دنوں میں جاری رہیں گئی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website