counter easy hit

افغانستان سےکھلی تجارت بڑا مسئلہ ہے، اشرف وتھرا

گورنر اسٹیٹ بینک اشرف وتھرا نے کہا ہے کہ افغانستان سےکھلی تجارت ہمارے لیے بڑا مسئلہ ہے،افغانستان میں بینکنگ کانظام نہیں تھا ، افغانستان میں سہولتیں دیں جو اب گلے پڑگئی ہیں۔

OPEN, TRADE, WITH, AFGHANISTAN, IS, BIGGER, PROBLEM, ASHRAF WATHRAلاہور چیمبر آف کامرس سے خطاب میں گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ منی لانڈرنگ پر قابو پانے کی کوشش کر رہے ہیں،کوئی نئی قانون سازی کی تو تاجر ہی شور مچائیں گے ،پاکستا ن میں کوئی ٹیکس دینے کو تیار نہیں تنقید سب کرتے ہیں ،غیر ضروری اشیا کی درآمد سے خسارہ بڑھا رہا ہے ،اس کو روکنا دیگر اداروں کا کام ہے ۔اس موقع پر انہوں نے لاہور چیمبر کے تاجروں سے ملاقات بھی کی ،تاجروں نے بینکوں کے ناروا سلوک ،سیلز ٹیکس ری فنڈ میں تاخیر کی شکایات کے انبار لگا دئیے ۔اشرف وتھرا کا کہنا تھا کہ جو ایف بی آر ،وزارت تجارت اور دیگر اداروں کے کرنے کے کام ہیں اس کا ذمہ دار بھی اسٹیٹ بینک کو ٹھہرادیا جاتا ہے ، منی لانڈرنگ کو روکنے کے لئے کئی قدم اٹھائے ہیں ،ہمارا جی ڈی پی ریشو 11 فیصد کی کم ترین سطح پر جو افسوسناک ہے لوگوں کو ٹیکس دینا چاہیے ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website