counter easy hit

ایک سو آٹھ سالہ کینیڈین ایسمنڈ ایلکاک نے اپنی طویل العمری کا راز بتا دیا

کینیڈا سے تعلق رکھنے والے 108 سالہ الیسمنڈ ایلکاک نے اپنی بیوی کو طویل العمری کا راز قرار دے دیا۔ انہوں نے بتایا ‘مجھے حقیقتا ایک اچھی بیوی نصیب ہوئی’۔

One hundred eight-year-old Canadian Ismund Aاkak told the secret of his long lifeایسمنڈ ایلکاک کی بیوی سات سال قبل وفات پاچکی ہیں۔ وہ اپنے خاوند سے سات برس چھوٹی تھیں، جب وہ داماغی بیماری ڈومینشیا کا شکار ہوئیں تو ایلکاک نے ان کی بہت زیادہ دیکھ بھال کی، یہاں تک کہ جب وہ مزید خدمت کرنے کے قابل نہ رہے تو انہوں نے اپنی بیوی کو اولڈ ہوم بھیج دیا۔

ایلکاک کے پوتے ونس لینی نے بتایا کہ ایلکاک پہلی بار مقامی رقص پروگرام میں ہیلن سے ملے تھے، جب انہوں نے (ہیلن) انہیں دیکھا تو اپنے دوست کو بتایا کہ وہ اس خاتون سے شادی کرنے والے ہیں اور انہوں نے ایسا ہی کیا۔ 29 سال کی عمر میں انہوں نے 22 سالہ ہیلن سے شادی کر لی۔ شادی کے بعد انہوں نے 72 سال اکھٹے گزارے۔

پوتے ونس لینی نے مزید بتایا کہ ایلکاک کی موجودہ رہائش گاہ پر چند تنہا خواتین بھی موجود ہیں لیکن وہ کسی میں دلچسپی نہیں رکھتے وہ صرف ایک خاتون تک محدود رہنے والے شخص ہیں۔