counter easy hit

مریم نواز نے والد کی ممکنہ گرفتاری پر ایسا اعلان کردیا کہ عمران خان بھی سوچ میں پڑ گئے

اسلام آباد (ویب ڈیسک) مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے اپنے والد نواز شریف سے گفتگو میں کہا کہ میں آپ کی کارکن بن کر آپ کےانصاف کیلئے کردار ادا کرونگی۔ سابق وزیر اعظم اور مسلم لیگ (ن) کے قائد نوازشریف نے اسلام آباد روانگی سے قبل اپنی صاحبزادی مریم نواز سے بات چیت کی۔ اس موقع پر مریم نواز کا اپنے والد سے کہنا تھا کہ آپکو عوام سے جدا رکھنے والے فیصلے بے بنیاد مفرضوں کی پیداوار ہوتے ہیں۔ واضح رہے کہ احتساب عدالت کی جانب سے کل نواز شریف کے خلاف العزیزیہ اور فلیگ شپ ریفرنس کا محفوظ کیا گیا فیصلہ سنایا جائے گا اور اس سلسلے میں سابق وزیراعظم آج لاہور سے اسلام آباد روانہ ہوئے ہیں۔دوسری جانب سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی صاحبزادی کی خاموشی پر قیاس آرائیوں کا سلسلہ جاری ہے تاہم اب دونوں باپ بیٹی نے ایک بار پھر سیاسی میدان میں اترنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ رپورٹس میں بتایا گیا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز پر خاموشی توڑنے کے لیے دباؤ بڑھتا جا رہا ہے۔رپورٹس میں مزید بتایا جا رہا ہے کہ نواز شریف پارٹی مسائل اور شہباز شریف کی گرفتاری کے بعد پیدا ہونے والی صورتحال کو مد نظر رکھتے ہوئے چند اہم فیصلے کرنے والے ہیں۔جب کہ مریم نواز آئندہ دنوں میں سیاسی بیان بازی کے ساتھ ساتھ پنجاب اور خبیرپختونخوا میں جلسے بھی کر سکتے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نواز شریف اور مریم نواز کی خاموشی سے پارٹی کو کوئی فائدہ نہیں ہو گا۔