counter easy hit

سندھ میں فارورڈ بلاک کی خبروں پر پیپلز پارٹی نے نہلے پر دھلا پھینک دیا

لاہور( ویب ڈیسک) مشیر اطلاعات سندھ مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ پانچ مہینوں کے دوران حکومتی کارکردگی نے ثابت کردیا کہ تحریک انصاف تباہی کا نام ہے۔ باتیں بہت کرلیں یہ تھوڑا کام کرلیں ورنہ لوگ انہیں جوتے ماریں گے۔ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں غلط ہیں، ایسی باتیں کرنے والے سوچیں وفاق میں ان کی حکومت صرف 4 ایم این ایز پر ہے۔ کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرتضی وہاب نے کہا کہ پیپلز پارٹی میں فارورڈ بلاک کی باتیں دس گیارہ سال سے چل رہی ہیں لیکن وقت نے ثابت کیا کوئی ایم پی اے پیپلز پارٹی کی قیادت کو چھوڑ کر نہیں گیا۔مرتضی وہاب نے کہا کہ سندھ حکومت ہماری رہے گی، فارورڈ بلاک کی باتیں بالکل غلط ہیں، ایسی باتیں کرنے والے سوچیں وفاق میں ان کی حکومت صرف 4 ایم این ایز پر ہے اور اگر یہ چار ایم این ایز ادھر ادھر ہوجائیں تو ان کا وزیراعظم بچ نہیں پائے گا۔انہوں نے کہا کہ پی ٹی آئی کے نادان دوستوں کو شہید بھٹو کے آئین کو پڑھنا چاہیے، یہ ایک بار آئین پڑھ لیں تو غیر آئینی فرمائشیں نہیں کر پائیں گے۔مشیر اطلاعات سندھ نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی قیادت کے خلاف یہ کارروائی پہلی بار نہیں ہورہی، ہمارا ماضی ایسی کارروائیوں سے بھرا پڑا ہے، ہم ان کی کارروائیوں سے ڈر کر بھاگے نہیں اور ہر کیس میں ہماری لیڈر شپ کو باعزت بری کیا گیا۔مرتضی وہاب کا کہنا ہے کہ جیالوں کے نام انکوائری کی بنیاد پر ای سی ایل میں ہیں تو وزیراعظم کے خلاف بھی انکوائری چل رہی ہے، ان کا نام بھی ای سی ایل پر ڈالا جائے، وزیراعلی خیبرپختونخوا اور وزیردفاع کو بھی نیب انکوائریوں کا سامنا ہے۔مشیر اطلاعات سندھ نے مزید کہا کہ حکومت کو ہوش کے ناخن لینے چاہئیں، جو مثال وہ دوسروں کے لیے کہہ رہے ہیں اسے اپنے لیے بھی استعمال کرنا چاہیے۔