counter easy hit

اوکاڑہ: پولیس مقابلے کے دوران دو ڈاکو ہلاک، دو فرار

اوکاڑہ: تھانہ چوچک کے علاقہ میں پولیس مقابلہ ہوا۔ مقابلے میں دو ڈاکو ہلاک جبکہ دو فرار ہو گئے۔

Okara: Two robberies were killed during a police encounter, two escapesتھانہ حجرہ شاہ مقیم کی پولیس مقدمہ قتل کے ملزم نعیم عرف نعیمی کو ریکوری کیلئے لے جا رہی تھی کہ اچانک پولیس وین پر ملزم کے ساتھیوں نے فائرنگ کر دی اور اپنے ساتھی کو پولیس حراست سے چھڑوا کر لے گئے۔ پولیس ان کا تعاقب کرتی رہی، تھانہ چوچک کی حدود میں پولیس اور ڈاکوؤں کا آمنا سامنا ہو گیا۔ فائرنگ کے تبادلے میں نعیم عرف نعیمی اپنے نامعلوم ساتھی سمیت مارا گیا جبکہ دو ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہو گئے۔ پولیس نے ہلاک ڈاکو کے قبضے سے اسلحہ بر آمد کر لیا۔