counter easy hit

پہلا ون ڈے؛ اسمتھ نے کیوی امیدوں کو کچل کر رکھ دیا

ODI, Smith put crushed the hopes of New Zealand

ODI, Smith put crushed the hopes of New Zealand

سڈنی: پہلے ون ڈے اسٹیون اسمتھ نے فتح کی کیوی امیدوں کو کچل کر رکھ دیا، انھوں نے بڑی سنچری سے آسٹریلیا کو 68 رنز سے مات دے دی، 325 رنز کے تعاقب میں جانے والی نیوزی لینڈ ٹیم 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق نیوزی لینڈ نے  325 رنز کے بڑے ہدف کا تعاقب ہی مایوس کن انداز میں کیا جب اس کی دو وکٹیں صرف 34 رنز پر گرگئیں، ٹام لیتھم (2) کو ہیزل ووڈ نے بولڈ کیا جب کہ کین ولیمسن 9 رنز پر ہیزل ووڈ کا ہی شکار بنے، اسمتھ نے انتہائی مہارت سے کیچ کو اپنے ہاتھوں میں محفوظ کیا۔ اس موقع پر مارٹن گپٹل نے جیمی نیشام کے ساتھ تیسری وکٹ کیلیے 92 رنز کی شراکت سے ٹیم کو کچھ سہارا دیا مگر 126 کے مجموعے پر یہ جوڑی مچل اسٹارک کے ہاتھوں ٹوٹ گئی جب نیشام34 کے انفرادی اسکور کے ساتھ ہیزل ووڈ کو کیچ تھما کر پویلین واپس لوٹ گئے، مارٹن گپٹل نے مچل مارش کو لانگ آن کی جانب چھکا جڑ کر اپنی 11 ویں سنچری 93 بالز پر مکمل کی تاہم 114 رنز پر وہ ایڈم زامپا کی گیند پر متبادل کھلاڑی کے طور پر میدان سنبھالنے والے گلین میکسویل کے ہاتھوں میں محفوظ ہوگئی۔

اگر چہ بعد میں مارلن منرو نے49 رنز بناکر کچھ مزاحمت کی تاہم باقی کھلاڑیوں سے انھیں کوئی مدد نہیں ملی جس سے پوری ٹیم 44.2 اوورز میں 256 رنز پر آؤٹ ہوگئی۔ ہیزل ووڈ نے 3 جبکہ مارش، کمنز اور زامپا نے دودو وکٹیں لیں۔

اس سے پہلے آسٹریلیا نے 8 وکٹ پر 324 رنز بنائے، اسمتھ کا دو بار کیچ ڈراپ ہوا جب کہ ایک بار ان کے خلاف ایل بی ڈبلیوکی زوردار اپیل رد ہوئی، کیویز نے ریویو نہیں لیا جبکہ بگ اسکرین پر گیند فرنٹ فٹ کو ہٹ کرتی صاف دکھائی دے رہی تھی۔ وہ آخرکار ٹرینٹ بولٹ کی گیند پر منرو کا کیچ بنے، انھوں نے 164 رنز بنائے، ٹریویس ہیڈ نے بولٹ کا ریٹرن کیچ بننے سے قبل 522 رنز بنائے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website