counter easy hit

اب یہ مسئلہ سنگین ہوچکا ہے، اس کا کچھ کرنا پڑے گا ۔۔ 100 روزہ کارکردگی کے بعد وزیراعظم عمران خان نے فیصلہ کرلیا

مستونگ (مانیٹرنگ ڈیسک) وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ سنگین ہو چکا ہے، اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے جامعہ منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،، حکومت اس حوالے سے بہت سنجیدہ ہے ،، اسی لیے ڈیمز کے بارے میں اتنا سوچ رہے ہیں،، عمران خان سے کیڈٹ کالج مستونگ کے طلبا نے وزیرِ اعظم آفس میں ملاقات کی، ملاقات میں وفاقی وزیر برائے دفاعی پیداوار زبیدہ جلال بھی موجود تھیں،، ملاقات میں طلبا کی جانب سے مختلف موضوعات پر وزیرِ اعظم سے بات چیت کی گئی،، اس موقع پر وزیراعظم کا کہنا تھا کہ انسان کی پہچان اس کے ارادوں اور اس کی سوچ سے ہوتی ہے، جو انسان جتنے بڑے خواب دیکھتا ہے اور جتنے بڑے چیلنجز قبول کرتا ہے وہ اتنا ہی بڑا انسان ہوتا ہے،،ان کا کہنا تھا کہ ہر چھوٹی کامیابی انسان کو بڑی کامیابیوں کے لئے تیار کرتی ہے، انسان جب تک محنت جاری رکھتا ہے وہ بڑا شخص بنتا جاتا ہے،،انہوں نے مزید کہا کہ انسان ہارتا اس وقت ہے جب وہ ہار مان لیتا ہے، اچھا اور برا وقت زندگی کا حصہ ہوتے ہیں، برا وقت انسان کو سبق سکھاتا ہے،، بلوچستان کے مسئلے پر بات کرتے ہوئے وزیراعظم کا کہنا تھا کہ بلوچستان میں پانی کا مسئلہ بہت سنگین ہے، بڑھتی ہوئی آبادی اور زیرِ زمین پانی کی سطح کے مزید نیچے جانے سے یہ مسئلہ اور بھی سنگین ہو چکا ہے،، عمران خان نے کہا کہ اس مسئلے پر قابو پانے کے لیے جامع منصوبہ بندی کی ضرورت ہے،، جس کیلئے ہماری حکومت کام کر رہی ہے،