counter easy hit

شمالی کوریا کا ایٹمی پروگرام، جنوبی کوریا کی مشقیں شروع

شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم کا تجربہ کرنے کے بعد جنوبی کوریا نے شمالی کوریا کے ایٹمی پروگرام پر حملہ کرنے کی مشقیں شروع کردیں۔

North Korean nuclear program: South Korea begins exercises

North Korean nuclear program: South Korea begins exercises

صورت حال پر غور کے لیے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کا اجلاس جاری ہے۔ چین نے شمالی کوریا سے تعلقات رکھنے والے ملکوں سے تجارتی پابندیوں کی امریکی تجویز مسترد کر دی اور کہا کہ ہم مسئلے کے پرامن حل کی کوشش کر رہے ہیں تاہم ہمارے مفادات پر پابندیاں غیر منصفانہ ہوں گی۔ دوسری جانب شمالی کوریا کی جانب سے ہائیڈروجن بم تجربے کے بعد دنیا کے اہم ترین ملکوں کی قیادت سر جوڑ کر بیٹھ گئی ہے جبکہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے جنوبی کوریا کے ہم منصب سے ٹیلےفون پر رابطہ کیا ۔ امریکی صدر نے جنوبی کوریا کو میزائلوں پر نصب بارود کی حد ختم کرنے کی ہدایت کر دی ہےجبکہ چین اور روس نے شمالی کوریا سے کہا ہے کہ وہ اپنا ایٹمی اور میزائل ڈیولپمنٹ معطل کر دیں۔