counter easy hit

رینجرز کے اختیارات کا کوئی ایشو نہیں، مراد علی شاہ

Murad ali shah

Murad ali shah

سیہون شریف(یس ڈیسک)وزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرزکیاختیارات کا کوئی ایشو نہیں رینجرزکو اختیارات دے دیئے گئے ہیں، وفاق کو سمری نہیں خط بھیجا ہے جس کا کوئی تحریری یا زبانی جواب نہیں ملاتفصیلات کیمطابق رینجرزاختیارات پروفاق اورسندھ ایک بارپھرلفظی جنگ شروع ہوگئی ہے۔سیہون شریف میں میڈیا سیبات چیت کرتے ہوئے وزیر اعلی سندھ کاکہناتھا کہ رینجرز اختیارات کیمعاملے کو خوا مخواہ ایشو بنایا جارہا ہے۔ہمارا اس معاملے پر وفاق سے کوئی تضاد نہیں۔رینجرز اختیارات کے حوالے سے وفاق کو سمری نہیں خط بھیجا ہے جس کا اب تک کوئی جواب نہیں ملا ۔ انہوں نے کہا کہ امن و امان کے لئے رینجرز کی بڑی قربانیاں ہیں آج سندھ کے دیہی علاقوں میں ایسا امن ہے جو پہلے کبھی نہیں تھا۔مراد علی شاہ کا کہنا تھا کہ رینجرز کو 90 دن حراست میں رکھنے کے اختیار کی معیاد 15 جون کو ختم ہوچکی ہے ۔وزیر اعلی سندھ نے واضح کیاکہ سندھ کے حقوق پر ہمارا وفاق میں مؤقف انتہائی سخت ہوگا صوبے کے حقوق کے لئے مشترکہ مفادات کونسل سمیت ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے اور سندھ کا بہتر کیس پیش کریں گے۔کرپشن کیسوال پران کاکہناتھاکرپشن توانیس سوسنتالیس سے ہے گڑے مردے نہیں اکھاڑیں گے لیکن کرپٹ لوگوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔