counter easy hit

این ایچ اے، سکھر ملتان موٹر وے پر 41 فیصد کام مکمل

اسلام آباد: نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سکھر ملتان موٹر وے(ایم فائیو) پر41 فیصد کام کرلیا گیا ہے۔

نیشنل ہائی وے اتھارٹی (این ایچ اے) کی جانب سے سکھر ملتان موٹر وے پر41 فیصد تک کام کر لیا گیا ہے۔ سکھر ملتان موٹر وے پر نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے اگست 2016 NHA, 41% work completed on Sukkur Multan Motorwayمیں تعمیراتی کام کا آغاز کیا گیا تھا۔

یہ موٹروے سکھر اورملتان کے درمیان فاصلوں کو کم کرنے کے لیے انتہائی اہم موٹر وے ہے ، سکھر ملتان موٹرو ے مجموعی طور پر 392کلومیٹر پر مشتمل ہے جس پر مجموعی طور پر 294ارب روپے تخمینہ لاگت ہے اس موٹرو ے کی تعمیر کی تکمیل اگست 2019ہے 392کلومیٹر پر مشتمل سکھر ملتان موٹرو ے 6لائن پر مشتمل موٹر وے ہے جو کہ ملتان سے شروع ہو کر سکھر پر اختتام پذیر ہو تی ہے.

سکھرملتان موٹر وے کے اسپیڈ ڈیزائن کے مطابق اس موٹر وے پر 120کلومیٹر فی گھنٹہ کی رفتا ر سے ٹریفک چل سکے گی اور اس موٹر وے پر11انٹر چینج ہو ں گی، سکھر ملتان موٹر وے پر 8بڑے پل ہوں گے اور 30 چھوٹے پل ہوں گے جبکہ سکھر ملتان موٹر وے پر 250کے قریب انڈ ر پاس تعمیر کیے جائیں گے۔

اس کے علا وہ اس موٹر وے پر مجموعی طور پر 22ٹول پلا زے تعمیر کیے جائیں گے اور12کے قریب سروس ایریا ز کی تعمیر بھی کی جائے گی۔ ذرائع کے مطابق اس وقت تک نیشنل ہائی وے اتھارٹی کی جانب سے سکھر ملتان موٹرو ے پر 41فیصد سے زائد کام کر لیا گیا ہے اور اگست 2019 تک اس موٹر وے کی تعمیر مکمل کر لی جائے گی۔