counter easy hit

پاکستان میں نئے سال کا استقبال، مختلف شہروں میں جشن

NEW, YEAR, CELEBRATIONS, IN, PAKISTAN, DIFFERENT, CITIES

پاکستان میں سال 2018 کا آغاز ہوگیا،جس کی آمد پر ملک کے مختلف شہروں میں آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا ہے۔

دنیا بھرکی طرح پاکستان میں بھی نئے سال کی آمد پر لوگوں نے خوشی کا اظہار کیا،،چھوٹے بڑے شہروں میں آتش بازی کی گئی، میوزیکل شو، ہلا گلا، شور شرابا، ہر ایک نے خوشی خوشی نئے سال کو خوش آمدیدکہا اور ایک دوسرے کو مبارک باد دیں۔رات گھڑی میں 12بجتے ہی سارا کراچی خوشی سے دیوانہ ہوگیا، جو جہاں تھا وہیں جشن میں مگن ہوگیاجبکہ گاڑیوں میں سوار افراد ہارن سے خوشی کا اظہار کرنے لگے، آتش بازی کے رنگ دیکھنے کےلیے نظریں آسمان پر جم گئیں اور سال نو کی آمد سے طویل عرصے بعد کراچی کی رونق میں پھر جان پڑگئی۔کراچی کے ساحل سی ویو پر کئی سالوں بعد نئے سال کاجشن منایا گیا، سندھ حکومت کی جانب سے سی ویو پر جشن منانے پر پابندی نہ لگانے کی خبر منچلوں کے لئے نئے سال کا سب سے بڑا تحفہ ثابت ہوئی۔

NEW, YEAR, CELEBRATIONS, IN, PAKISTAN, DIFFERENT, CITIES

منچلوں نے قافلوں کی صورت میں سی ویو کا رخ کیا، نوجوانوں نے جم کر نئے سال کا جشن منایا، بھنگڑے ڈالے اور خوب موج مستی اور ہلا گلہ کیا، شہر بھر سے منچلے موٹرسائیکلوں اور گاڑیوں پر سی ویو پہنچےجبکہ سی ویو پر شاندار آتش بازی کا مظاہرہ بھی کیا گیا۔

اس سے قابل کراچی میں سال نو پر شہریوں کے ساحل سمندر پر جانے کی پابندی ہٹا لی گئی ،وزیراعلیٰ سندھ نے سی ویو جانے والی سڑکوں سے رکاوٹیں فوری ہٹانے کے احکامات جاری کیے۔

ان کا کہنا تھا کہ ہوائی فائرنگ کی کسی کو اجازت نہیں ہوگی تاہم شہری سال نو پر دوسروں کی خوشی کا بھی خیال ضرور رکھیں۔کراچی کی طرح لاہور، اسلام آباد، کوئٹہ، پشاور اور ملک کے دیگر شہریوں میں آتش بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے شہریوں نے نئے سال کو خوش آمدید کہا۔دوسری جانب لاہور میں بھی نئے سال کی آمد پر بھرپور جشن کا سماں ہوگیا، خوب گہما گہمی لگ گئی، یوں محسوس ہونے لگا جیسے سارا شہر گھروں سے باہر امڈ آیا ہو۔ مال روڈ پر منچلے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں پر نکل آئےجبکہ لبرٹی چوک پر نو جوانوں نے رقص کیا۔

زندہ دلان لاہور بڑی تعداد میں نئے سال کا جشن منانے کے لیے بحریہ ٹاون پہنچے تھے،جہاں سال نوکےآغاز پر میوزک کنسرٹ کے ساتھ ایفل ٹاور پر آتش بازی کا شاندار مظاہرہ کیا گیا، اس دلکش آتش بازی سے آسمان رنگ و نور میں نہا گیاجبکہ میوزک کے تڑکے پر منچلے والہانہ رقص کرتے رہے۔نئے سال کے آغاز پر لاہور بھر میں کئی مقامات پر بھی آتش بازی کامظاہرہ کیا گیا جبکہ منچلے سڑکوں پر بھی جشن مناتے رہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website