counter easy hit

گلوکار ہارون کا دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ جاری

کراچی: پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر نامور گلوکار ہارون نے دلوں کو گرمانے دینے والا نیا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

New milli song heart touching released of Haroon

New milli song heart touching released of Haroon

ملک بھر میں پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کی تیاریاں زوروشور سے جاری ہیں، پاکستان کی گلیاں اور سڑکیں سبز ہلالی پرچموں اور جھنڈیوں سے سج گئی ہیں، عام لوگوں کے ساتھ شوبز انڈسٹری سے تعلق رکھنے والے فنکار بھی اس جشن کو منانے کیلئے پرجوش ہیں،ان ہی میں فن موسیقی کا ایک بڑانام ہارون بھی شامل ہیں جنہوں نے شہرت یافتہ گلوکار جاوید بشیر، معروف سماجی کارکن اور آرٹسٹ منیبہ مزاری اور فرحان بوگرہ کے ساتھ مل کر پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر دلوں کو گرمادینے والا ملی نغمہ ’’دل سے پاکستان‘‘ جاری کیا ہے، جو دیکھتے ہی دیکھتے سوشل میڈیا پر مقبول ہوگیا۔

ویڈیو میں پاکستان کا نام روشن کرنے والی مشہور شخصیات جن میں ملالہ یوسفزئی، شرمین عبید چنائی اور عبدالستار ایدھی وغیرہ شامل ہیں کو خراج تحسین پیش کیا گیا ہے۔

ہارون کا کہنا ہے کہ وہ پاکستان کے 70 ویں جشن آزادی کے موقع پر اپنا نیا ملی نغمہ دل سے پاکستان جاری کرتے ہوئے بہت پرجوش ہیں امید ہے یہ تمام لوگوں کو پسند آئےگا۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website