counter easy hit

نیلسن: پاکستان کی نیوزی لینڈ کیخلاف ٹاس جیت کر بیٹنگ

Nelson, Pakistan,, decided, to, bat, after, winning, the, toss

پاکستان اور نیوزی لینڈ کے درمیان جاری 5 ایک روزہ میچوں پر مشتمل سیریز کا دوسرا میچ آج نیوزی لینڈ کے شہر نیلسن میں کھیلا جارہا ہے۔ میچ میں گرین شرٹس نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ہے۔میچ میں پاکستان کی جانب سے ایک تبدیلی کی گئی ،جہاں اوپنر فخر زمان ان فٹ ہونے کے باعث آج کے میچ کے لیے ٹیم کو دستیاب نہیں ہوں گے تاہم ان کی جگہ ٹیم میں امام الحق کو شامل کیا گیا ہے۔فخر زمان ویلنگٹن میں کھیلے گئے پہلے ایک روزہ میچ کے دوران زخمی ہوگئے تھے، وہ میچ کے 44اوور میں محمد عامر کی گیند پر فیلڈنگ کرتے ہوئے دائیں پاؤں میں تکلیف کا شکار ہوگئے تھے۔اُن کو فوری طبی امداد دی گئی تھی، جس کے بعد وہ بیٹنگ کرنے کے قابل ہوئے تھے تاہم انہوں نے ان فٹ ہونے کے باوجود 82 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی تھی۔میچ کے بعد اُن کی ٹریٹمنٹ بھی ہوئی لیکن ٹیم فزیو وب سنگھ کے مطابق فخر زمان 100فیصد فٹ نہیں ہوسکے اس لیے وہ دوسرے میچ میں شرکت نہیں کرسکتے ہیں۔

ادھر نیوزی لینڈ کی جانب سے فائنل الیون میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے، انہوں نے گزشتہ میچ کا ٹیم کومبی نیشن برقرار رکھا ہے ۔واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان کھیلے گئے سیریز کے پہلے میچ میں پاکستان کو ڈک ورتھ لوئس قانون کے ذریعے 61رنز سے شکست ہوئی تھی۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website