counter easy hit

نیازی صاحب نےکے پی کو تباہ کردیا ،حساب دیں،شہباز شریف

وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے کہا ہے کہ نیازی صاحب نے 5سال میں کے پی کو تباہ کردیا وہ100دن کے پلان نہیں5سال کا حساب دیں۔

Nazi Zehru destroyed KP, calculate Shahbaz Sharifاوکاڑہ میں تقریب سے خطاب کرتے ہو ئے ان کا کہنا تھا کہ گالیاں دینے والے گالیاں دیتے رہیں ، ہم کام کرتے رہیں گے،دھرنے والوں نے اپنا وقت ضائع کیا ۔اچھے کام کی تعریف اورخراب کام پرپکڑہونی چاہیے۔

نیازی صاحب اب نیا بہانہ ڈھونڈ رہے ہیں ،جھوٹ اورسچ میں تمیزہونی چاہیے،اگران کا احتساب نہیں ہوگا توپاکستان اقبال اورقائد کا پاکستان نہیں بن سکتا،شہباز شریف نے شاعرانہ انداز میں کہا ’’اچھی عزت ملتی ہے صرف کام سے کچھ نہیں ہوتا نیازی کے الزام سے‘‘

شہباز شریف نے آصف زرداری کو بھی تنقید کا نشانہ بناتے ہو ئے کہا کہ کراچی کرچی کرچی ہوگیا ، اس کا حساب ہونا چاہئے،زرداری نے کئی سوارب ہڑپ کرلئے ،ان کا حساب ہو نا چاہئے۔

شہبازشریف نے دعوت دیتے ہو ئے کہا کہ آئیں تمام ادارے مل کر پاکستان کو مستحکم بنائیں،پارٹی چھوڑنے والوں کے بارے میں ان کا کہنا تھا کہ پارٹی چھوڑنے والوں کیلئے دعا ہی کی جا سکتی ہے، اللہ انہیںعقل عطا کرے ان کیلئے اور کیا کہا جا سکتا ہے۔