counter easy hit

کہے پر قائم ہوں، نوازشریف جیل جائیں گے: شیخ رشید

عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد کہتے ہیں کہ اپنے کہے پر قائم ہوں کہ نوازشریف جیل جائیں گے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ شیخ رشید نے اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کر تے ہوئے مزید کہا کہ انتخابات میں تاخیر ہوسکتی ہے،اس الیکشن کو کسی حادثے کا ڈر ہے۔Nawaz Sharif will go to jail: Sheikh Rashid

انہوں نے مزید کہا کہ الیکشن تاخیر سے نومبرتک بھی ہوسکتے ہیںلیکن چیف جسٹس ثاقب نثار کے دور میں ہی ہوں گے۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ جسٹس اعجاز الاحسن کے گھر فائرنگ احتساب عدالت کو ڈرانے کی کوشش ہے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے کہا کہ منی لانڈرنگ میں ملوث نہیں، پھر بھی میرے خلاف فیصلہ آیا تو چیخیں نہیں ماروں گا۔