counter easy hit

نواز شریف کی زیرصدارت اجلاس؛ عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے پر اظہار تشویش

اسلام آباد: مسلم لیگ (ن) کے صدر نواز شریف نے بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس میں عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے پر شدید تشویش کا اظہار کیا ہے۔

Nawaz Sharif under presidency meeting; express concern on for becoming Abdul quddus bizenjo Chief Ministerپنجاب ہاؤس اسلام آباد میں مسلم لیگ (ن) کے صدرنواز شریف کی زیر صدارت بلوچستان کی سیاسی صورتحال سے متعلق مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں بلوچستان سے نمائندگی رکھنے والی اتحادی جماعتوں نیشنل پارٹی اور پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے سربراہ حاصل بزنجو اور محمود اچکزئی بھی شریک تھے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اجلاس کے دوران بلوچستان میں وزیراعلیٰ کی تبدیلی کے بعد کی صورتحال پرغورکیا گیا، نوازشریف نے بلوچستان میں ساتھ دینے پرمحمود اچکزئی اورحاصل بزنجو کا شکریہ ادا کیا، نوازشریف نے عبدالقدوس بزنجو کے وزیراعلیٰ بننے پرشدید تشویش کا اظہارکرتے ہوئے کہا کہ 500 ووٹ لینے والے کو وزیر اعلیٰ بلوچستان کس نے بنوایا۔ مسلم لیگ (ن) نے بلوچستان میں اقتدار کی بجائے اقدار کی سیاست کو فروغ دیا، بلوچستان اور بلوچ عوام کی ترقی ہمیشہ میری اولین ترجیح رہی، سی پیک سے بلوچستان اور بلوچ عوام کی تقدیر بدل جائے گی،  2013 کے انتخابات کے بعد وزیراعلیٰ بلوچستان کے لیے اتحادیوں کو ترجیح دی، مسلم لیگ (ن) سے بے وفائی کرنے والوں نے درحقیقت عوامی مینڈیٹ سے بے وفائی کی ہے۔ بلوچستان کے حوالے سے تفصیلی مشاورتی اجلاس جلد ہوگا۔