counter easy hit

نواز شریف کہتے تھے پاکستان میں عدلیہ آزاد نہیں

اسلام آباد (مانیٹرنگ ڈیسک) سینر صحا فی ارشاد بھٹی کا کہنا ہے کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے صرف اس لیے ریلیف ملا کیونکہ نیب نے اس کیس کی صحیح طرح پیروی نہیں کی، یوٹرن کو تماشا نہ بنایا جائے، اس کی بھی کوئی عزت ہے، نیا پاکستان کوئی کنفیوژن کا شکار ہے،اسی لیے تو ارکان کو فنڈز دینے کے معاملے پر یوٹرن لیا جارہا ہے۔تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ سپریم کورٹ کا فیصلہ قبول ہے لیکن نواز شریف کہتے تھے کہ پاکستان مین عدلیہ آزاد نہیں، اب کیا خیال ہے؟ شریف فیملی کو آج ایک عارضی ریلیف ملا ہے کیونکہ چیف جسٹس آف پاکستان نے پہلی سماعت پر ہی کہہ دیا تھا کہ ہمارے اب ریلیف دینے کیلئے لیے کوئی چارہ نہیں ہے، ن لیگ اب اپنا چورن بیچے گی کہ دیکھا کہ اب سپریم کورٹ سے بھی ہمارے حق مین فیصلہ آگیا ہے ہم لوگ مجبور تھے ۔ارشاد بھٹی کا کہنا تھا کہ نواز شریف کو سپریم کورٹ سے صرف اس لیے ریلیف ملا کیونکہ نیب نے اس کیس کی صحیح طرح پیروی نہیں کی، یوٹرن کو تماشا نہ بنایا جائے، اس کی بھی کوئی عزت ہے، نیا پاکستان کوئی کنفیوژن کا شکار ہے، اسی لیے تو ارکان کو فنڈز دینے کے معاملے پر یوٹرن لیا جارہا ہے۔