counter easy hit

نوازشریف اسلام آباد سے لاہور روانگی کیلئے تیار

سابق وزیراعظم نواز شریف آج لاہور روانگی کے لیے اسلام آباد کے پنجاب ہاؤس میں ریلی کی صورت میں نکلیں گے۔

Nawaz Sharif ready to leave Lahore from Islamabad

Nawaz Sharif ready to leave Lahore from Islamabad

مسلم لیگ (ن) کی ریلی کے لیے خصوصی طور پر تیار کی گئی گاڑی پنجاب ہاؤس میں موجود ہے، گاڑی میں اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم لگایا گیا ہے جب کہ اس کے اوپر سابق وزیراعظم نواز شریف اور مریم نواز کے پوسٹرز آویزاں ہیں۔ یہ خصوصی وین سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے کے ساتھ لاہور جائی گی، اس کے علاوہ اسپیکرز اور ساؤنڈ سسٹم کے ساتھ 8 خصوصی گاڑیاں تیار کی گئی ہیں۔ سابق وزیراعظم نوازشریف کچھ دیر بعد پنجاب ہاؤس اسلام آباد سے لاہور روانہ ہوں گے، تمام شہروں میں نوازشریف کی ریلی کااستقبال ایم این ایز اور ایم پی ایز کریں گے۔  ریلی کے راستوں پر جگہ جگہ استقبالیہ کیمپ لگائے گئے ہیں جہاں کارکنان کے لیے پانی اور کھانے کا بھی انتظام ہوگا۔

پنجاب ہاؤس سےمارگلہ روڈ، میریٹ ہوٹل سگنل سےڈی چوک سے گزرےگی اور ڈی چوک پر اسلام آباد کے مختلف سیکٹر سےجمع کارکنان ریلی کا استقبال کریں گے۔ ریلی ڈی چوک سے جناح ایونیو اور ایکسپریس ہائی وے سےفیض آباد پہنچے گی، راولپنڈی میں تمام چوراہوں پر پانی، کھانے اور ساؤنڈ سسٹم کےکیمپ لگائےجائیں گے جب کہ ریلی مریڑ چوک سے کچہری سے ہوتی ہوئی جی ٹی روڈ پر داخل ہوگی۔ کچہری چوک پر وکلا اور راولپنڈی کینٹ کےتمام پارلیمنٹیرینز موجود ہوں گے، ریلی کچہری سے ایوب پارک، کہوٹہ موڑ، اور ٹی چوک پہنچے گی، ریلی روات بازار، چک بیلی اسٹاپ، مندرہ اورگوجرخان سے گزرے گی۔

ریلی کامونکی، مریدکے اور شاہدرہ سے ہوتی ہوئی لاہور میں داخل ہوگی، سوہاوہ، دینہ، جہلم، سرائےعالمگیر، کھاریاںاور  لالہ موسیٰ سے گزرےگی۔ ذرائع کا کہنا ہےکہ ریلی کے دوران نوازشریف کے کچہری چوک راولپنڈی، روات بازار، گوجرخان، جہلم، لالہ موسیٰ، گجرات اور وزیرآباد میں عوام سے خطاب کا امکان ہے۔ ذرائع محکمہ داخلہ کے مطابق سابق وزیراعظم نواز شریف کو بلٹ پروف گاڑی میں لاہور لایا جائے گا اور سیکیورٹی کلیئرنس کے بعد انہیں گاڑی سے باہر نکلنے کی اجازت ہوگی۔ صوبائی محکمہ داخلہ کے ذرائع کا کہنا ہے کہ ریلی کے راستے میں بازار بند رکھے جائیں گے اور پولیس کے مسلح اہلکار اور نشانہ باز چھتوں پر تعینات ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق جی ٹی روڈ پر واقع تحریک انصاف کے دفاتر کو بند رکھا جائے گا اور پی ٹی آئی رہنماؤں سے ریلی کے راستے میں گڑ بڑ نہ کرنے کی یقین دہانی لی جائے گی جب کہ مسلم لیگ (ن) کی ریلی کو جلد منزل پر پہنچانے کی کوشش کی جائے گی۔ ذرائع مسلم لیگ (ن) کا کہنا ہے کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کے قافلے کو اسلام آباد سے 72 گھنٹے میں لاہور پہنچایا جائے گا۔ ترجمان پنجاب حکومت کے مطابق نواز شریف کو جیمرز کے ساتھ بلٹ پروف گاڑی مہیا کی جائےگی اور مخالفین سے بھی یقین دہانی لی جائے گی کہ وہ کوئی گڑ بڑ نہ کریں۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website