counter easy hit

نواز شریف سے جیل میں ملاقات ، کیا کیا تحائف پیش کیے گئے

لاہور (ویب ڈیسک) سابق وزیراعظم نواز شریف سے گذشتہ روز لیگی رہنماؤں سے ملاقات کی جس میں نواز شریف کو لیگی رہنماؤں نے تحائف پیش کیے۔ ملاقات کی اندرونی کہانی منظر عام پر آنے پر معلوم ہوا کہ جیل میں لیگی رہنماؤں سے ملاقات کے دوران سابق وزیراعظم نوازشریف نے کئی باتوں پر چُپ سادھ لی۔ لیگی رہنماؤں نے نواز شریف سے ملاقات ڈپٹی سپرنٹنڈنٹ جیل کے کمرے میں کی جہاں دس سے زائد لوگوں کے بیٹھنے کی جگہ موجود نہیں تھی تاہم بیس سے زائد لوگوں کو سابق وزیراعظم سے ملاقات کی اجازت دی گئی۔ کوٹ لکھپت جیل میں ملاقات والے کمرے میں لوگوں کے بیٹھنے کے لیے کُرسیاں تک موجود نہیں تھیں، پارٹی رہنماؤں نے قائد کو بتایا کہ جیل کے باہر لوگ آپ کو سلام بھیجتے ہیں جس پر میاں نوازشریف نے جواب دیا کہ مسلم لیگ ن کے تمام متوالوں کو میرا سلام پہنچائیں۔ڈپٹی مئیرسواتی خان سے گفتگو کے دوران میاں نواز شریف نے دو مرتبہ اپنے بھائی شہبازشریف کی طبیعت کے بارے میں بھی دریافت کیا۔سابق وزیراعظم میاں نوازشریف سے ملاقات کے لیے آنے والے غزالی سلیم بٹ پارٹی قائد کے لیے خلیفہ بیکری کی خطائیاں اور خواجہ احمد حسان سابق وزیراعظم کے لیے پاشا فیبرکس کا سوٹ بطور تحفہ لائے۔ قبل ازیں سابق وزیراعظم نوازشریف سے جیل میں ان کی والدہ بیگم شمیم اختر، بیٹی مریم نواز، بھتیجوں حمزہ شہباز، یوسف اور عزیز عباس نے ملاقات کی۔مریم نواز کی آمد پر لیگی کارکنوں نے نواز شریف کی صحت یابی کے لئے دو بکروں کا صدقہ دیا۔نوازشریف سے وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر، سابق گورنر سندھ محمد زبیر،اقبال ظفر جھگڑا، امیر مقام، تہمینہ دولتانہ، پرویز ملک، سلیم ضیائ، انجم عقیل ، طارق فضل چودھری ، میاں مرغوب ،خواجہ عمران نذیرو دیگر رہنمائوں اور کارکنوں نے بھی ملاقات کی۔