counter easy hit

پاکستان دنیا میں تنہا ہے تو ذمے دار نواز شریف ہیں‘ مولابخش چانڈیو

کراچی : پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے کہا ہے کہ نواز شریف وزیراعظم بن کرملکی معاملات نہیں ذاتی کاروبارچلاتے رہے۔

Nawaz Sharif is responsible if Pakistan is alone in the world, Maula Bakhsh Chandioتفصیلات کے مطابق پیپلزپارٹی کے سینئر رہنما مولانا بخش چانڈیو نے نوازشریف کے بیان پرردعمل دیتے ہوئے کہا کہ نواز شریف نے آج خود ہی اعتراف جرم کرلیا ہے۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نوازشریف نے اپنی ہی جماعت کی حکومت کوبھی چارج شیٹ کیا، وہ روزقوم سے مذاق کر رہے ہیں۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ پاکستان دنیا میں تنہا ہے تو ذمے دار نواز شریف ہیں، نوازشریف بتائیں 4 سال تک وزیر خارجہ کیوں نہ مقرر کیا۔

مولا بخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ حکومت شریف خاندان کی لوٹی دولت بچانے میں لگی ہے، لیگی حکومت کی اندورنی معاملات پر توجہ ہے نہ خارجہ امور پر توجہ ہے۔ پیپلزپارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ میاں صاحب کس سے گلہ کررہے ہیں، ملک کوتنہا انہوں نے خود کیا، جاتی امرا کے گرد گھومتی پالیسیوں نے وفاق کو بھی کمزور کیا۔ مولابخش چانڈیو کا کہنا تھا کہ نواز شریف خوداعتراف کریں کہ ملک تنہا ہوچکا تو سوچیں حالات کیا ہیں، نواز شریف جس خارجہ پالیسی کا کریڈٹ لیتے رہے آج اسے ناکام قراردے دیا۔

پیپلز پارٹی کے رہنما کا کہنا تھا کہ 4 سال تو وزارت خارجہ میاں صاحب کے پاس رہی، قوم کوسچ بتائیں، قوم حیران نہ ہو جلد نواز شریف معاشی ناکامیوں کا بھی اعتراف کریں گے۔ خیال رہے کہ آج صبح احتساب عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے نوازشریف کا کہنا تھا کہ دنیا میں ہم تنہا ہوچکے ہیں، کون سا ملک آج ہمارے ساتھ ہے؟، اب پتہ لگنا چاہیےکہ ملک کو اس نہج پر کس نے پہنچایا۔