counter easy hit

نواز شریف اور مریم نے بین الاقوامی لابی سے رابطے بڑھانے شروع کردیے

لاہور: مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف اور مریم نواز نے انٹرنیشنل لابی سے رابطے بڑھانے شروع کردیے۔

Nawaz Sharif and Maryam started raising contact with international lobbyاس ضمن میں خارجی امور کے ماہر مشاہد حسین سید کی خدمات حاصل کرلی گئیں۔ پہلا مرحلہ اسلا م آباد میں شروع ہوا جو اب لندن تک جائیگا ،لیگی ذرائع کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نواز شریف نے اپنی سیاسی ساکھ کومحفوظ راستہ دینے کے لیے خارجی امور پر توجہ بڑھائی ہے اور اس معاملے میں وہ بڑے پرامید دکھائی دیتے ہیں ۔ اس سلسلے میں نواز شریف اور مریم نواز لندن میں بیگم کلثوم نواز کی تیماری کے ساتھ ساتھ اہم شخصیات سے ملاقاتیں بھی کریں گے۔واضح رہے نواز شریف اور مریم نواز آج لندن جارہے ہیں