counter easy hit

نواز شریف اور مریم نواز نے آج جیل میں پہلی بار یہ کام کیا ہے ۔۔۔۔ اڈیالہ جیل میں باپ بیٹی سے ملاقات کرکے آنے والے پرویز رشید نے احوال بیان کر دیا

اسلام آباد ؛ سینیٹر پرویز رشید نے کہاہے کہ نوازشریف اور رمریم نواز ایک ہی جیل میں ہیں لیکن انہیں ملاقات کی اجازت نہیں دی جاتی آج پہلی مرتبہ دونوں کی ملاقات ہوئی ہے ۔نوازشریف سے اڈیالہ جیل میں ملاقات کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے پرویز رشید نے کہاہے

کہ ایک جیل میں ہونے کے باوجود باپ بیٹی کو ملنے نہیں دیا جارہاہے آج پہلی مرتبہ نوازشریف اور مریم نواز کی ملاقات ہو ئی ہے ، احتساب عدالت نے پوچھ گچھ کے لیے عمران خان کو طلب کیا تھالیکن عمران خان کا جواب آیا کہ وہ انتخابی مہم میں مصروف ہیں نہیں آسکتے، عمران خان کوسہولت دی گئی کہ انتخابی مہم چلاتے رہیں ، مساوی مواقع نہیں دے سکتے توالیکشن کی کیاضرورت ہے؟عمران خان کو نیب اور احتساب عدالت میں پیش نہ ہونے کی سہولت دی گئی ہے،جو سہولت عمران خان کو دی گئی وہ پاکستان کے 3بار منتخب وزیراعظم سے کیوں چھینی گئی۔ عمران خان جیسی سہولت 3 بار وزیر اعظم رہنے والے شخص کو کیوں نہیں دی گئی ، پاکستان کے اہم عہدیداروں سے سوال ہے کہ عمران خان کوسہولت دی گئی ہے۔ سینیٹر پرویز رشید کا کہناتھا کہ ووٹ کو عزت دینے کا مطالبہ کرنا کیوں جرم بنادیا گیا ؟یہ ناانصافی اس لیے ہے کہ نوازشریف کہتے ہیں ووٹ کو عزت دو۔ا ن کا کہناتھا کہ عمران خان جو مانگتے ہیں وہ مل جاتا ہے،عمران خان اپنے فیصلے خود لکھتے ہیں،فلاں تاریخ کوعدالت آو¿نگااورفلاں کو نہیں آسکتا۔ انہوں نے کہا کہ ایک مقدمہ 4بار چلتا ہے اور 4 سزائیں سنائی جاتی ہیں،دوسری جانب کچھ مقدمات سالوں چلتے ہیں، ایک انکوائری سابق صدر کےخلاف بھی چل رہی ہے۔