counter easy hit

ن لیگ کے بکھرنے کاعمل جاری ہے،فواد چوہدری

تحریک انصاف کے ترجمان فواد چوہدری نے کہا ہے کہ ن لیگ کے بکھرنے کا عمل جاری ہے،پیر کے روز مزید 2 اہم شخصیات پی ٹی آئی میں شامل ہوں گی۔

Naveed Chaudhary is going to resignاسلام آباد میں پریس کانفرنس کے دوران فواد چوہدری نے کہا کہ نگراں وزیراعظم کے نام پرمشاورت کے لیے خورشید شاہ نے شاہ محمود قریشی سے رابطہ کیا ہے۔

ان کا کہناتھاکہ عمران زرداری بھائی بھائی کا پتا نہیں مگر نواز اور زرداری ساری عمربھائی بھائی رہے ہیں۔

پی ٹی آئی ترجمان نے یہ بھی کہا کہ ن لیگ ضرورت کے وقت کچھ بھی کرسکتی ہے،نوازشریف نے2008ء میں مشرف کوبھی بھائی بنا لیا تھا،ان کے وزرا نےمشرف سے حلف لیا۔

انہوں نے مزید کہا کہ خاقان عباسی،خواجہ سعد رفیق،احسن اقبال نے مشرف سے حلف لیا تھا، مریم نوازکو ن لیگ کی تاریخ کا ہی نہیں پتا،وہ حادثاتی طور پر سیاست میں آئی ہیں۔

فوادچوہدری نے مزید کہا کہ پنجاب میں پیپلزپارٹی سے اتحاد کرنےسے بہتر ہے خودکشی کرلیں، الیکشن میں پی ٹی آئی ہرضلع سے انتخاب لڑے گی۔