counter easy hit

قومی اسمبلی کی سروس، ٹربیونل ترمیمی بل 2018 کی منظوری

قومی اسمبلی کی سروس، ٹربیونل ترمیمی بل 2018 کی منظوری
Approval of National Assembly Service, Tribunal amendment bill 2018اسلام آباد: (اصغر علی مبارک) قومی اسمبلی نے آج اپنے اجلاس میں سروس، ٹربیونل ترمیمی بل 2018 کی منظوری دی۔ یہ بل پارلیمانی امور کے وزیر شیخ آفتاب احمد نے پیش کیا تھا۔ مختلف سیاسی جماعتوں سے تعلق رکھنے والے ارکان نے نکات اعتراض اٹھاتے ہوئے سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق کی مجموعی کارکردگی کو سراہا۔ انہوں نے کہا کہ سپیکر نے اپنی مدت کے دوران قانون سازی کا پورا عمل بہتر اور مربوط انداز میں مکمل کرایا۔ قومی اسمبلی نے آج اپنے اجلاس میں پشاور میں سماجی کارکن اور تاجر چرن جیت سنگھ کے قتل پر ایک منٹ کی خاموشی اختیار کی۔ ایوان کا اجلاس اب کل دن گیارہ بجے ہوگا۔