پیرس (یس اردو نیوز) پاکستان پیپلز پارٹی اٹلی کے صدر ناصر علی رانجھا نے کہا کہ عمران خان نے وی آئی پی کلچر کی گھٹیہ ترین مثال قائم کی ہے۔ پاکستان میں امیروں کیلئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں‘عام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیں
انہوں نے یس اردو نیوز سے بات کرتے ہوئے کہا اہے کہ وزارت داخلہ کوزلفی بخاری کے معاملے پر وضاحت کرنی چاہئے ‘پاکستان میں امیروں کیلئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی رہتی ہیں‘عام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیں۔
زلفی بخاری کے معاملہ پروزارت داخلہ کو وضاحت کرنی چاہئے پاکستان میں امیروں کے لئے قانون میں تبدیلیاں ہوتی ہیںعام آدمی کو تو ایف آئی اے والے ایک طرف لائن میں کھڑاکردیتے ہیںیہ بات درست ہے کہ زلفی بخاری قانونی طریقے سے ملک سے باہر گئے لیکن بحث اس بات پر ہورہی ہے کہ عمران خان قانون پر عمل درآمد کی بہت بات کرتے ہیں۔انہوں نے کہاکہ میں کاغذات نامزدگی جمع کروانے خود نہیں گیا بلکہ میں نے اپنے وکیل کو بھائی کے ساتھ بھیجا تھا مریم نواز کبھی بھی پارٹی کی عہدے دارنہیں رہیں لیکن ان کے کاغدات نامزدگی جمع کراتے وقت کتوں سے چیکنگ کرائی گئی انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی کی دیگر قیادت کوبھی سیکورٹی خدشات ہیں لیکن پیپلز پارٹی رہنمائوں کو کبھی ایسی سکیورٹی نہیں دی گئی بلکہ ہم کو صرف سیکورٹی خدشات سے آگاہ کردیا جاتا ہے ۔