counter easy hit

ملک بھر میں آج عیدالاضحیٰ مذہبی عقیدت و احترام سے منائی جارہی ہے

namaz-e-eid-ul-azha-is-being-celeberated-with-religious-passion-across-the-world

namaz-e-eid-ul-azha-is-being-celeberated-with-religious-passion-across-the-world

ملک بھر میں آج عید الاضحیٰ کا تہوار مذہبی جوش و جذبے سے منایا جارہا ہے اور اس موقع پر ایکسپریس نیوز کی جانب سے اپنے ناظرین کو بڑی عید کی بڑی خوشیوں کی مبارک باد پیش کرتا ہے۔  وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع شاہ فیصل مسجد میں ہوا۔ جہاں ہزاروں افراد عید کی نماز ادا کی۔ ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں بھی عید گاہوں، جامع مساجد اور کھلے میدانوں میں نماز عید کے ہزاروں جھوٹے بڑے اجتماعات ہوئے۔ لاہور میں نماز عید کا سب بڑا اجتماع بادشاہی مسجد میں ہوا۔ نماز عید کے بعد ملک کی بقا اور سلامتی کے لیے خصوصی دعائیں مانگی گئیں۔ اس موقع پر سیکیورٹی کے سخت انتظامات کئے گئے ۔ نماز عید کے بعد سنت ابراہمی پر عمل کرتے ہوئے قربانی کی جائے گی۔

نماز عید کی ادائیگی کے بعد لوگوں کی بڑی تعداد اللہ کی رضا اور خوشنودی کے لیے اپنی استطاعت کے مطابق جانوروں کی قربانی کررہے ہیں۔ اس کے علاوہ بڑی تعداد میں لوگوں نے قبرستانوں کا بھی رخ کیا اور اپنے عیزیوں کے ایصال ثواب کے فاتحہ خوانی کی۔ قربانی کا سلسلہ جمعرات کی نما زعصر تک جاری رہے گا۔

دوسری جانب موئیشی مندیوں میں اب بھی جانوروں کی خریداری کا عمل جاری ہے تاہم مویشیوں کے مالکان کی جانب سے اب قیمتوں میں کمی دیکھی جارہی ہے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website