counter easy hit

کشمیر فورم فرانس کا قیام ، اوورسیز کمیونٹی کی  مشترکہ جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے،   نعیم چوہدری

پیرس(یس اردو نیوز) پاکستان مسلم لیگ ن (آزاد کشیمیر) کے جنرل سیکرٹری اور کشمیر فورم فرانس کی فورم ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین چوہدری نعیم نے کہا ہے کہ کشمیر فورم فرانس اوورسیز کمیوٹی کی مشترکہ جدوجہد کا نقطہ آغاز ہے۔ انشااللہ یہ ہماری تحریک کی ترقی کی جانب بارش کا پہلا قطرہ ثابت ہوگا۔  کشمیری  وپاکستانی کمیونٹی اور مختلف سیاسی جماعتوں اور سماجی  تنظیموں کے اراکین کے ساتھ مل کر  اتحاد کے راستے میں حائل رکاوٹوں کو دور کیا جائے گا۔

کشمیر فورم فرانس انشااللہ باقی جدوجہد آزدی کی تنظیموں کیلئے ایک مثال بنے گی۔ ہم ہر فورم پر کشمیری بھائیوں کی آواز پہنچائیں گے اور بھارت کے ظلم و استبداد کیخلاف بھرپور مہم کا آغاز کیا جائیگا۔