counter easy hit

آصف زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی ساتویں برسی پر پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے مرکزی راہنما جناب ندیم اصغر کائرہ کا خراج تحسین 

لالہ موسیٰ؍پیرس (اپنے نامہ نگار سے) سابق صدر پاکستان آصف علی زرداری کے والد حاکم علی زرداری کی ساتویں برسی آج منائی جائے گی۔ اس سلسلے میں پیپلز پارٹی وسطی پنجاب کے مرکزی راہنما اور پیپلز پارٹی اوورسیز کمیٹی کے ممبر ندیم اصغر کائرہ نے اپنے پیغام میں کہا کہ  حاکم علی زرداری سابق وزیر اعظم محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے سسر اور بلاول بھٹو کے دادا تھے۔ وہ اپنے قبیلے کے سردار اور معروف سیاستدان بھی تھے۔ ان کے خاندان نے جمہوریت کیلئے بے بہا صعوبتیں کاٹیں اور قربانیاں دیں۔ان کا شمار ذوالفقار علی بھٹو کے قریبی ساتھیوں میں ہوتا تھا

DEATH, 7TH, ANNIVERSARY, OF, HAKIM, ALI, ZARDARI, FATHER, OF, ASIF ALI ZARDARI

جناب ندیم اصغر کائرہ نے کہا کہ قیام پاکستان سے پہلے سے لے کر اپنی زندگی کے آخری ایام تک جمہوریت اور سیاست کیلئے جدوجہد کرنے والے حاکم زرداری 1965ء کے بلدیاتی الیکشن میں نواب شاہ کے ضلع ناظم منتخب ہوئے۔ بعد ازاں وہ میرپور خاص کے ڈپٹی میئر بھی بنے۔ انہوں نے 1970ء میں پیپلز پارٹی کے ٹکٹ پر قومی اسمبلی کا الیکشن لڑا اور کامیاب ہوئے۔ ۔ حاکم علی زرداری 1988ء اور 1993ء میں بھی ممبر قومی اسمبلی بنے۔ 1988ء میں محترمہ بے نظیر بھٹو شہید کے دور حکومت میں حاکم علی زرداری پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے چیئرمین بھی رہے۔ 81 سال کی عمر میں آمر کا تشدد برداشت کیا اور جیلیں بھی کاٹیں۔ جس کیلئے ہر جیالہ ان کو شاندار خراج تحسین پیش کرتاہے۔

NADEEM ASGHAR KAIRA, ADMIRED, FATHER, OF, ASIF ALI ZARDARI, HAKIM, ALI, ZARDARI . ON, HIS, 7TH, DEATH, ANNIVERSARY,