counter easy hit

ملک میں نیب کا دوہرامعیار اور قانون ہے، شرجیل میمن

NAB, has, double, Standard, in, the, country, for , different, people

Sharjeel, Memon

سابق وزیراطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ نیب نے نواز شریف اور اہل خانہ کا نام ای سی ایل میں ڈالنے کاکہا،لیکن اُن کے نام ای سی ایل میں نہیں ڈالے گئے ۔احتساب عدالت میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو میں شرجیل میمن کا کہنا تھا کہ نواز شریف جب چاہیں لندن آجاسکتے ہیں ان کے لیےصرف جیل ہے، ملک میں نیب کا دہرامعیاراورقانون ہے ۔علاوہ ازیں کراچی کی احتساب عدالت نے محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کے کرپشن ریفرنس کی مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ یہ حقیقت ہے اور ہم نے مان بھی لیاکہ پاکستان میں دو قانون ہیں،ایک قانون امیر اور دوسرا غریب کے لیے ہے۔محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے سے زائد کرپشن ریفرنس کی سماعت پر شرجیل میمن و دیگرملزمان احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔شرجیل میمن کے وکلاء نے سماعت 26دسمبر تک ملتوی کرنے کی استدعا کی۔

عدالت نے ریمارکس دیے کہ کچھ لوگ ادھرادھرسےعدالت کو دباؤ میں لانے کی کوشش کررہے ہیں،آٹھ دس با اثر لوگ اسپتال میں اور سیکڑوں مریض جیل میں سڑ رہے ہیں،پولیس کوسو روپے رشوت نہ دو تو گولی ماردی جاتی ہے،غریب کا کہیں علاج نہیں ہوتا پھر ٹانگ کاٹ دی جاتی ہے،سمجھ سے بالاتر ہے لوگ عدالت کو کیوں دباؤ میں لانا چاہتے ہیں ان لوگوں کے لیے اچھا ہے کہ وقت اور پیسہ ضائع نہ کریں۔عدالت نے مزید سماعت 23دسمبر تک ملتوی کردی۔آئندہ سماعت پر شرجیل میمن کی توہین عدالت کی درخواست پرسماعت ہوگی

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website