counter easy hit

جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز کے خلاف نیب ایکشن میں آگیا ۔۔۔۔ کون کون سے بڑے نام شکنجے میں آئے ؟

اسلام آباد(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے کہا ہے کہ ملک سے بدعنوانی کاخاتمہ اور عوام کی لوٹی ہوئی رقم کی واپسی نیب کی اولین ترجیح ہے۔ نیب نے بدعنوان عناصر سے عوام کی لوٹی ہوئی تقریباَ 297 ارب روپے کی رقم برآمد کرکے قومی خزانے میں جمع کروائی ہےجو ایک ریکارڈ کامیابی ہے ۔ انہوں نے کہا جعلی ہاؤسنگ سوسائٹیز، کواپریٹو سوسائٹیوں کے خلاف نیب کی تحقیقات کو قانون کے مطابقمنطقی انجام تک پہنچایا جائے گا۔ نیب نے مفتی احسان مضاربہ مقدمہ معزز احتساب عدالت اسلام آباد میں دائر کیا تھا۔ احتساب عدالت نے مفتی احسان کومضاربہ کیس میں 10سال کی قیداور9ارب روپے جرمانہ کی سزا سنائی جو کہ نیب نے بہترین پراسیکیوشن کی وجہ سے نیب کا سب سے بڑا مقدمہ جیتا۔ نیبمضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث 34ملزمان کی گرفتاری کے علاوہ بیرون ملک فرار مضاربہ/ مشارکہ سیکنڈلز میں ملوث دیگر ملزمان کو انٹر پول کے زریعے دنیا کے جس کونے میں بھی ہوں گے ان کو قانون کے مطابق واپس لایا جائے گا۔ان خیالات کا اظہار قومی احتساب بیورو کے چئیرمین جسٹس(ر) جاوید اقبال نے نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری کے دوران عوام کی ہائوسنگ سوسائٹیوں ، مضاربہ/مشارکہ سکینڈلز اور دیگر بدعنوانی سے متعلق شکایات کو انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ َ سننے کے بعد کیا۔چئیرمین نیب نے اپنے منصب کی زمہ داریا ں سنبھالنے کے بعد نیبافسران سے خطاب میں اس بات کا اعلان کیا تھا کہ وہ ہر ماہ کی آخری جمعرات کو عوام کی بدعنوانی سے متعلق شکایات بذاتِ خود نیب ہیڈ کوارٹرز میں سنیں گے۔ اپنے وعدہ پر عمل کرتے ہوئے چئیرمین نیب ہر ماہ کی آخری جمعرات کو نیب ہیڈ کوارٹرز میں کھلی کچہری میں ملک بھر سے آنے والے شکایا ت کنندہ گان کی بدعنوانی سے متعلق شکایات انتہائی توجہ اور اطمینان کے ساتھ فرداََ فرداََ َ سنتے ہیں بلکہ شکایات پر موقع پر ہی قانون کے مطابق ضروری احکامات بھی جاری کرتے ہیں۔