counter easy hit

این اے 125 دھاندلی کیس: وکلاء کی استدعا پر سماعت بغیر کارروائی ملتوی

ذاتی مصروفیات کی بنائ پر آج دلائل نہیں دے سکتے، سماعت ملتوی کی جائے: سعد رفیق اور حامد خان کے وکلاء کی عدالت سے استدعا

NA 125 corruption case: Hearing on lawyer's plea suspends without actionاسلام آباد: سپریم کورٹ نے این اے ایک سو پچیس دھاندلی کیس کی سماعت وکلاء کی استدعا پر بغیر کارروائی 12 جنوری تک ملتوی کر دی۔ جسٹس اعجاز افضل کی سربراہی میں تین رکنی بینچ نے ایک سال اور گیارہ ماہ بعد این اے 125 دھاندلی کیس کی سماعت کرنا تھی۔ ووٹوں کی تصدیق نہ ہونے پرالیکشن ٹربیونل نے حلقے میں دوبارہ انتخاب کرانے کا فیصلہ دیا تھا جس کے خلاف این اے 125 سے کامیاب ہونے والے ن لیگ کے رہنما اور وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق نے عدالت عظمیٰ سے رجوع کر رکھا ہے۔ خواجہ سعد رفیق اور پی ٹی آئی رہنما حامد خان کے وکلاء نے عدالت سے استدعا کی کہ ذاتی مصروفیات کی بنائ پر آج دلائل نہیں دے سکتے، سماعت ملتوی کی جائے۔ جس پر عدالت نے مقدمے کی سماعت بغیر کارروائی بارہ جنوری تک ملتوی کردی۔