counter easy hit

(ن) لیگی رہنما رانا ثناء اللہ کا فوج کیخلاف متنازع بیان سامنے آگیا،

فیصل آباد (ویب ڈیسک) سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران خان کو سندھ کی چیخیں سن رہی ہیں مگر مجھے لگتا ہے انکی اپنی چیخیں نکلنے والی ہیں، میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سابق صوبائی وزیر قانون رانا ثناء اللہ نے کہا کہ میں چیلنج کرتا ہوں کوئی بھی ٹی وی پر بیٹھ کر یہ ثابت کر دے کہ 22 گواہوں میں کسی نے بھی نواز شریف پر کرپشن کی بات کی ہے۔ شہباز شریف پر بھی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں ہوئی۔رانا ثناءاللہ نے حکومت کو شدید تنقید کا نشانہ بنایا ان کا کہنا تھا کہ حکومت نے مہنگائی کے سوا عوام کو کچھ نہیں دیا۔ ووٹ کی طاقت سے بنائے جانے والے ملک کو قوم کی طاقت سے چلایا جاتا تو ملک خوشحال ہوتا مگر بد قسمتی سے اس ملک کو بندوق اور بوٹ سے چلایا جارہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ ہمارے قائد نواز شریف نے ملک کو اندھیروں سے نکالا جس کا صلہ انہیں یہ ملا کہ اسے جیل میں ڈال دیا گیا۔ نہ ہی نواز شریف اور نہ ہی شہباز شریف کے خلاف کوئی ایک روپے کی کرپشن ثابت نہیں کرسکا۔ سابق صوبائی وزیر نے شیخ رسید پر بھی خوب تنقید کے تیر برسائے، رانا ثناء اللہ کہتے ہیں کہ شیدا ٹلی ہمارے قائد پر الزامات لگاتا ہے یہ وہ شیطان ہے جو شیطان کو بھی کراس کرگیا ہے۔