counter easy hit

مظفرگڑھ میں کارروائی، 3 دہشت گرد گرفتار، بم برآمد

MUZAFFAR GARH, SECURITY, FORCES, OPERATION, BOMB, AND, SUSPECTED, MILITANT, RECOVEREDسیکورٹی فورسز نے کرسمس پر دہشت گردی کی مبینہ سازش ناکام بنادی، مظفرگڑھ کے علاقے راولے والا میں کاؤنٹر ٹیرارزم ڈپارٹمنٹ نے چرچ کے قریب کارروائی کرتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو گرفتار کرلیا۔سی ٹی ڈی کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق دہشت گردوں سے ہینڈ گرنیڈز بھی درآمد کیے گئے ہیں۔ گرفتار افراد میں محمدنوید، شاہد نفیس اور محمدراشد شامل ہیں، دہشت گردوں کا تعلق ٹوبہ ٹیک سنگھ، ساہیوال اور اوکاڑہ سے ہے۔سی ٹی ڈی بیان کے مطابق گرفتار دہشت گردوں کا تعلق کالعدم تنظیم داعش سے ہے۔ڈی پی او اویس احمد کے مطابق دہشت گرد کرسمس کے موقع پر دہشت گردانہ کارروائی کرنا چاہتے تھے،گرفتار دہشت گردوں سے تفتیش جاری ہے۔قبل ازیں ملتان کے علاقے غازی پورمیں چھاپےکے دوران کالعدم تحریک طالبان کے 2دہشت گرد مارے گئے جبکہ3 فرا ر ہوگئے۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website