counter easy hit

مراد سعید نے جو کہا کر دکھایا ۔۔۔ ’’ پاکستان پوسٹ‘‘ دنیا کے جدید ترین دور میں داخل ، ملکی تاریخ میں پہلی بار ایسا کام ہوگیا کہ پارسل چند ہی لمحوں میں صارف تک پہنچ جائے گا

لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا، پاکستان پوسٹل نے ارجنٹ میل سروس کا بھی آغازکردیا ہے، ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھا رہے ہیں۔ وفاقی وزیر مواصلات مرادسعید نے آج یہاں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس مارکیٹ میں تیزی سے قدم جما رہا ہے۔پاکستان پوسٹ نے ای کامرس کے نام سے نئی سروس کا آغاز کردیا۔ وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خود کفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ پاکستان پوسٹ کے ساتھ 120 پارٹنر رجسٹرڈ ہوچکے ہیں۔پاکستان پوسٹ کا خسارہ 52 ارب روپے ہے۔ مراد سعید نے کہا کہ پاکستان پوسٹ ای کامرس بزنس میں پلیٹ فارم مہیا کرے گا۔ پاکستان پوسٹل نے ارجنٹ میل سروس کا بھی آغاز کردیا ہے۔انہوں نے کہا کہ ایکسپورٹ پارسل کا دائرہ کار پوری دنیا تک بڑھا رہے ہیں۔ وزیر مواصلات نے کہا کہ پہلی سہ ماہی میں ادارے کا ریونیو184فیصد بڑھا ہے۔ نادرا کے ساتھ مل کرمزید15ہزار آؤٹ لٹس بنائیں گے۔ نئی سروس سے پاکستان پوسٹ معاشی خودکفالت کی طرف گامزن ہوگا۔ مزید برآں وفاقی وزیر مواصلات مراد سعید نے کہا کہ ملتان سکھر موٹروے منصوبے میں ن لیگ کی کارکردگی مشکوک ہے، ن نے بڑے منصوبے صرف کمیشن کھانے کیلئے شروع کئے،جاوید صادق کو اس کمپنی کا ڈائریکٹر بنایا گیا جس میں وہ ایجنٹ کام کررہا تھا، بدانتظامی کے باعث لاگت بڑھنے سے قومی خزانے کو 60 ارب روپے کا نقصان پہنچا، اب احسن اقبال شرافت کا لبادہ اوڑھ کرپریس کانفرنس کریں گے۔