counter easy hit

ملتان کے سرکاری ڈاکٹروں نے بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا

ملتان: نشتر برن یونٹ کے ڈاکٹرز نے آپریشن کرکے 8 سالہ بچے کا کٹا بازو جوڑ دیا۔

Multan government doctors paired baby wrist armملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ میں گزشتہ روز 8 سالہ جہانگیر کو انتہائی تشویشناک حالت میں لایا گیا تھا جہاں ڈاکٹرز نے 4 گھنٹے کے آپریشن کے بعد بچے کا ہاتھ جوڑدیا۔ ملتان نشتر اسپتال کے برن یونٹ کے اسسٹنٹ پروفیسر پلاسٹک سرجری ڈاکٹر بلال سعید، ڈاکٹر احمد علی، ڈاکٹر عمیر رحیم اور ڈاکٹر طارق سعید پر مشتمل ٹیم نے 8 سالہ بچے جہانگیر کا آپریشن کیا جب کہ بچے کی حالت اب خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔