counter easy hit

پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب میں فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا

اسلام آباد (اصغر علی مبارک سے )پاک فضائیہ کے نئے سربراہ ائیر مارشل مجاہد انور خان نے اپنے عہدے کا چارج سنبھال لیا،مجاہد انورخان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ ہوں گے۔پاک فضائیہ کی کمان کی تبدیلی کی تقریب ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہوئی ، سبکدوش ہونے والے پاک فضائیہ کے سربراہ سہیل امان کو گاڈ آف آنر پیش کیا گیا،جے ایف 17 تھنڈرطیاروں نے سبکدوش ہونے والے ایئرچیف کو سلامی پیش کی۔

MUJAHID, ANWAR, KHAN, ACCEPTED, THE, COMMAND, OF, PAK, AIR FORCE,
اس موقع پر سبکدوش ہونےوالے ایئرچیف سہیل امان نے تقریب سے الوداعی خطاب کیا جس میں انہوں نے کہاکہ پاک فضائیہ میں خدمات سرانجام دینامیرے لیے اعزازکی بات ہے،پاک فضائیہ نے ملکی دفاع میں ہمیشہ کلیدی کردار ادا کیا ہے۔پاک فضائیہ نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بھی کلیدی کردار ادا کیا ہے ،دنیاکی کسی فضائیہ نے دہشت گردی کیخلاف جنگ میں اس طرح کاکردارادانہیں کیا جس طرح پاک فضائیہ نے ادا کیا۔
پاک فضائیہ کے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے بھی جا ری ہیں۔سہیل امان کا مزید کہاکہ فضائیہ کو جدید تقاضوں کے مطابق لیس کیا جارہا ہے ‘حالیہ برسوں میں ملکی دفاع مزید مضبوط ہوا ہے۔پاک فضائیہ نے ملک کے مختلف علاقوں میں فلاحی منصوبے شروع کررکھے ہیں،یہ ایک مثالی ادارہ ہے اس کے ایک ایک فرد پرفخرہے۔انہوں نے کہا اتحاد اوریکجہتی میں ہی ہماری کامیابی ہے۔ائیر ہیڈ کوارٹرز اسلام آباد میں ہونے والی اس پر وقار تقریب میں ایئرچیف مارشل مجاہد انورخان نے پاک فضائیہ کی کمان سنبھال لی،شاندار کیریئر کے حامل مجاہد انور خان پاک فضائیہ کے 22ویں سربراہ بن گئے۔،،

MUJAHID, ANWAR, KHAN, ACCEPTED, THE, COMMAND, OF, PAK, AIR FORCE,