counter easy hit

پاکستانی تعمیراتی کمپنی ایم ایس اے نے عالمی ورسائلز ڈیزائن ایوارڈ 2018 جیت لیا

MSA of Pakistan has won World Versailles Design Award, 2018

MSA of Pakistan has won World Versailles Design Award, 2018

پاکستان کی تعمیراتی فرم ایم ایس اے نے پرکس ورسائلز ایوارڈ 2018 جیت لیا یہ عالمی اعزاز تعمیراتی کمپنی ایم ایس اے نے پشاور میں واردا کی عمارت کو منفرد نمونہ سے تعمیر کرنے پر حاصل کیا ہے۔

یہ اعزاز سید فواد حسین بانی و پرنسپل آرکیٹیک ایم ایس اے کو جناب جیروم گارڈین، سیکرٹری جنرل پریکس ورسائلز اور جناب ایرنستو اوتون رمیزز اسسٹنٹ ڈائریکٹر یونیسکو نے یونیسکو ہیڈکوارٹر پیرس میں کل ہونے والی ایک پروقار تقریب میں دیا۔

اس شاندار تقریب میں سفیر پاکستان و یونیسکو کے مستقل مندوب جناب معین الحق، یونیسکو کے وفد، فرانسیسی اعلی سرکاری افسران، فرانسیسی سول سوسائٹی کے اراکین اور صحافیوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

ایوارڈ کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے جناب جیروم گارڈین نے کہا کہ ایم ایس اے کا تعمیراتی نمونہ ایک روائتی نمونے کے ساتھ ساتھ جدید فن تعمیرات کی تکنیکیوں کا ایک خوبصورت مرکب ہے جس نے واردا منصوبے کی تعمیر کو دیگر تعمیراتی نمونوں کے مقابلے میں نمایاں و منفرد مقام دیا ہے۔

اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے سید فواد حسین نے کہا کہ یہ عظیم اعزاز جیتنا میرے لیئے اور پاکستان کیلئے ایک بڑے اعزاز کی بات ہے۔ انہوں نے عہد کیا کہ میں اور میری کمپنی اسی طرح پاکستان کی تعمیراتی ورثہ کی عکاسی کے مشن کو آئیندہ بھی جاری رکھیں گے۔

اس سے قبل سید فواد حسین نے جناب معین الحق سفیر پاکستان سے سفارت خانہ میں ملاقات بھی کی۔ سفیر پاکستان نے ملاقات کے دوران انہیں اور ان کی کمپنی کو عالمی ورسائیلز ایوارڈ جیتنے پر مبارک باد دی اور امید ظاہر کی کہ وہ مزید اعزاز جیتنے کیلئے اپنی تخلیقی کوششوں کو جاری رکھیں گے۔

یہ ایوارڈ فرانس کے ورسائلز محلوں کے نام پر رکھا گیا ہے جو ماضی اور مستقبل دونوں کی تعمیراتی شاہکار کا ایک منفرد نمونہ ہیں۔ پریکس ورسائلز ایوارڈ کے اندارج کیلئے یونیسکو پوری دنیا کی تعمیراتی فرموں کی مدد کرتی ہے۔

Mr. Jerome Gouadain, Secretary General of the Prix Versailles gave away the Award to Syed Fawad Hassain, the founder and principal architect of MSA during an impressive ceremony held at the UNESCO Headquarter in Paris on 15-05-2018. Ambassador of Pakistan to France Moin ul Haque was present in the Versailles Award ceremony.