counter easy hit

ڈی آی جی نیشنل ہای ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون محبوب اسلم کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو شہریار سکندر کی سرکردگی میں نارتھ ٹو سیکٹر میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائکل سواروں کے خلاف مہم زوروشور سے جاری

motorway, police, started, operation, against, motorcycles, without, helmets, rawat, police

روات (اسد حیدری)ڈی آی جی نیشنل ہای ویز اینڈ موٹروے پولیس نارتھ زون محبوب اسلم کی خصوصی ہدایت پر سیکٹر کمانڈر نارتھ ٹو شہریار سکندر کی سرکردگی میں نارتھ ٹو سیکٹر میں بغیر ہیلمٹ سفر کرنے والے موٹر سائکل سواروں کے خلاف مہم زوروشور سے جاری ہے، مہم کے پہلے فیز میں ۳۱ مارچ تک عوام الناس کو ہیلمٹ کی افادیت کے بارے میں موثر بریفنگ دی گی اور پمفلٹ بھی تقسیم کیے گیے، اس کے بعد اگلے فیز میں سخت قانونی کاروایاں کی جا رہی ہیں، جس میں موٹر سایکل سواروں کو ہیلمٹ نہ پہننے پر جرمانے اور موٹر سایکل بند بھی کیے جا رہے ہیں، سیکٹر کمانڈر ایس ایس پی شہریار سکندر نے میڈیا نمایندگان سے بات کرتے ہوے کہا کہ ہم بھرپور کوشش کر رہے ہیں کہ نیشنل ہائ وے پر چلنے والے تمام موٹرسائکل سوار ہیلمٹ کا استعمال کریں، اور حادثہ کی صورت میں سر کی چوٹ سے محفوظ رہیں،سیکٹر کمانڈر نے مزید کہا کہ والدین اپنے کم عمر اور بلا لایسنس بچوں کو موٹر سایکل لے کر ہای وے پر مت آنے دیں،

motorway, police, started, operation, against, motorcycles, without, helmets, rawat, policemotorway, police, started, operation, against, motorcycles, without, helmets, rawat, police